-
جو پاکستانی تنہائی کا شکار ہیں انہیں معاشرے کی طرف لانا آپ کی ذمہ داری ہے، زاہد حسین قونصلر جنرل فرینکفرٹ
منور علی شاہد ( بیورو چیف جرمنی) فرینکفرٹ میں تعینات پاکستان کے قونصلر جنرل زاہد حسین نے پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے ارد گرد جو پاکستانی تنہائی کا شکار ہیں وہ ایک بڑی خطرناک۔صورتحال کا شکار ہیں ۔ آپ انہیں معاشرے کی طرف لانے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں ۔ محترم قونصلر جنرل نے تقریب میں موجود پاکستانیوں سے کہا کہ بحیثیت پاکستانی آپ سب یہاں پاکستان کے سفیر ہیں ۔ بحیثت مسلمان آپ کا طرز عمل،بحثیت پاکستانی آپ کا طرز عمل اچھے کردار کا عکاس ہونا چاہئے ۔یہ زندگی عارضی سی ہے کسی کو علم نہیں کب مٹی تلے چلے جانا ہے ۔ کمیونٹی کی جانب سے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ ایک محفل میں زاہد حسین قونصلر جنرل پاکستان نے کمیونٹی افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بہت ہی مختصر سا وقت ہے اس میں وہ تمام نیکیاں کیجئے جتنی اپ کرسکتے ہیں۔
آپ کے ارد گرد کے جو ہم وطن تنہائی کا شکار ہیں انہیں معاشرے کی طرف لائیں ۔پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کو ایک دوسرے کےساتھ روابط میں ضرور رکھیں۔تاکہ لاوارث میتوں کی جو تعداد ہے وہ کم سے کم ہو سکے ۔ اس حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ لوگ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ پاکستانی نوجوان جو یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں انہیں تنہائی کا شکار نہ ہونے دیں ۔ تنہائی کا شکار افراد ذہنی طور پر مفلوج ہو جاتے ہیں ۔
قونصلر جنرل نے دردمندانہ رنگ میں سبھی سے اپیل کی کہ وہ بحثیت پاکستانی اور مسلمان یہاں پاکستانیوں کو تنہائی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں یہ بہت ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاوارث میت بھی پاکستان چلی گئی تو یہ پوری کمیونٹی کے لئے باعث شرمندگی اور افسوس ہوگا