Breaking News
Home / World / بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔: شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔: شاہ محمود قریشی

 

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔: شاہ محمود قریشی
پاکستان بھارت کے ساتھ برابری اور احترام کی بنیاد پر رشتے استوار کرنے کا خواہاں رہا ہے

ss
جینوا ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ملک پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ دہشت گردوں کو ’پناہ گاہیں‘ فراہم کر رہا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ نے اس الزام کو بھی مسترد کیا کہ ان کی حکومت امن مذاکرات کو سبوتاژکر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ’مکمل جھوٹ‘ ہے۔ سشما سوراج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی نئی دہلی حکومت امن مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتی ہے تو ان کے ملک میں کوئی نہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ کروا دیا جاتا ہے۔انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’ممبئی حملوں کے ذمہ دار افراد‘ ابھی تک پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ کے ان الزامات کے چند ہی گھنٹوں بعد پاکستان نے بھی بھارت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری اور احترام کی بنیاد پر رشتے استوار کرنے کا خواہاں رہا ہے، ”ہم مذاکرات سے تنازعات کا حل چاہتے ہیں، منفی رویے کی وجہ سے مودی حکومت نے امن کا یہ موقع تیسری بار گنوا دیا، پاکستان میں دہشت گردوانہ حملوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ بھارت اکثر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا آیا ہے۔“وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا، ”پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔“ انہوں نے کہا، ”ہم سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے بے گناہ پاکستانیوں کو بھی نہیں بھولیں گے، جن کے قاتل بھارت میں آزاد پھر رہے ہیں، کلبھوشن یادیو نے بھارتی حکومت کی ایماء پر پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی اور اسے مالی معاونت فراہم کی۔پاکستانی وزیر خارجہ نے بھارت سے مذاکرات کی ضرورت پر بھی اصرار کیا اور کہا کہ نیویارک میں ملاقات ایک اہم موقع تھی جبکہ مودی حکومت نے مذاکرات سے تیسری مرتبہ انکار کر کے یہ اہم موقع گنوا دیا۔اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا، ”ہم نے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی تھی لیکن اس دعوت نامے کو قبول کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد یہ خبر آئی کہ دہشت گردوں نے ہمارے ایک جوان کو ہلاک کر دیا ہے۔ کیا یہ مذاکرات کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے؟‘شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحے کی دوڑ پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ”اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے جانے تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، دہشت گردی کی آڑ میں بھارت منظم قتل عام کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکے گا۔“شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کے مرض کے خلاف سب سے پراثر دوا ترقی ہے، ”ہم مشرق وسطیٰ کو مغربی چین اور وسط ایشیا کو سمندر تک راہداری دینے میں کامیاب ہوں گے۔“وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ناموس رسالت کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے منصوبے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس۔

About Daily City Press

Check Also

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا, سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *