Breaking News
Home / Overseas Pakistanis / ہیڈل برگ سٹی کے ممبر پارلیمنٹ وسیم بٹ نے کرونا وبا کے دنوں میں بھی خدمات کی مثال قائم رکھی

ہیڈل برگ سٹی کے ممبر پارلیمنٹ وسیم بٹ نے کرونا وبا کے دنوں میں بھی خدمات کی مثال قائم رکھی

ہیڈل برگ سٹی کے ممبر پارلیمنٹ وسیم بٹ نے کرونا وبا کے دنوں میں بھی خدمات کی مثال قائم رکھی
انہوں نے پاکستانیوں کے لئے نہ صرف اپنے دروازے کھلے رکھے بلکہ ان کی ہر ممکن مدد اور راہنمائی بھی کی اور درپیش مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا

46508266_2238476532853139_9221104483101048832_n

پاکستانی اور جرمن کمیونٹی دونوں کی نظر میں وسیم بٹ ایک انتہائی قابل اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے انسان ہیں جو سیاست میں بھی اپنا ایک مقام رکھتے ہیں
جرمنی، ہیڈل برگ سٹی کے ممبر پارلیمنٹ وسیم بٹ نے کرونا وبا کے دنوں میں بھی خدمات کی مثال قائم رکھی اور پاکستانیوں کے لئے نہ صرف اپنے دروازے کھلے رکھے بلکہ ان کی ہر ممکن مدد اور ان کو درپیش مسائل میں راہنمائی بھی فراہم کی تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد ہیڈل برگ سٹی کے ممبر پارلیمنٹ وسیم بٹ جہاں اپنی کیمونٹی کی خدمت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں وہیں انہوں نے جرمنی شہریوں میں میں بھی اپنا ایک اچھا خاصا حلقہ قائم کر رکھا ہے اور پاکستانی اور جرمن کمیونٹی دونوں کی نظر میں وسیم بٹ ایک انتہائی قابل اور عوامی خدمت کا جزبہ رکھنے والے بہترین انسان ہیں جو سیاست میں بھی اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنی خدمات کو اچھے طریقے سے سر انجام دیا ہے اور دے رہے ہیں محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے انہوں نے ہمیشہ اقدامات کیے ہے ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ جرمنی میں پاکستان کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہے ہےں جو ملک و قوم کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ معروف نوجوان سیاستدان وسیم بٹ نے ہمیشہ نوجوان نسل کی بہتری کیلئے جدوجہد کی ہے جو قابل ستائش ہیں پاکستان میں فنون لطیفہ اور تعلیم کی بہتری کیلئے انہوں نے پاکستان کا بھرپور جد و جہد کی پاکستان کو یونیسکیو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دلانے کے لئے ان کی اکوشیں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔ اس حوالے سے انہوں نے پاکستان کا متعدد بار دورے بھی کیے اپنے دوروں میں وسیم بٹ کے ساتھ جرمن کے اعلیٰ تعلیمی ماہرین بھی موجود تھے۔ ممبر پارلیمنٹ وسیم بٹ واحد سیاستدان ہے جس کی کوشش و محنت کی بدولت لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ و اعزاز حاصل ہے جو پاکستان اور خاص کر صوبہ پنجاب اور پنجاب عوام کیلئے ایک اہم اعزاز ہے ۔وسیم بٹ کی کوششوں سے سے پاکستان ان 27 ممالک میں بھی شامل ہو گیا ہے جس کے شہروں کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے شہر ادب و لٹریچر کے فروغ کیلئے منتخب کر رکھا ہے۔ وسیم بٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل تعلیم حاصل کرنے میں کردار ادا کرے کیونکہ تعلیم ایک روشنی ہے اور اس روشنی کے ذریعے انسان اندھیروں سے بچ سکتے ہے اور اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہے ممبر سٹی پارلیمنٹ ہائیڈل برگ(جرمنی) وسیم بٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تعلیم کی وجہ سے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے جو ملک وقوم کی بہتری کا اہم ذریعہ ہے نوجوان نسل کیلئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے تا کہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے اور آئندہ وقت میں اپنے ملک و قوم کیلئے کچھ کر سکے سٹی ممبر پارلیمنٹ ہیڈل برگ(جرمنی) وسیم بٹ نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ملک وقوم کا اہم سرمایہ ہے اور اس سرمائے کا خیال رکھنا حکومت کی اہم ذمہ داری بنتی ہے حکومت نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیے تا کہ تعلیم عام ہو سکے اور نوجوان نسل کو تعلیم کی محرمیوں سے نجات مل سکے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *