لاہور کا عزاز ” یونیسکو سٹی آف لٹریچر” کا درجہ مل گیا، پاکستانی نژاد وسیم بٹ ممبر ہائڈل برگ سٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔
پاکستان دنیا کے ان 9 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جن کے شہروں کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے ادب و لٹریچر کے فروغ کے لیے منتخب کر رکھا ہے
https://en.unesco.org/creative-cities/events/unesco-designates-66-new-creative-cities
جرمنی پاکستانی نژاد سٹی ممبر پارلیمنٹ ہائیڈل برگ (جرمنی) کی ذاتی دلچسپی اور مسلسل کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان کے مشہور تاریخی اور ادب و لٹریچر کے گہوارہ شہر لاہور کو ”یونیسکو سٹی آف لٹریچر“ کا درجہ مل گیا اور پاکستان دنیا کے ان 9 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جن کے شہروں کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے ادب و لٹریچر کے فروغ کے لیے منتخب کر رکھا ہے، یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل Azoulay Andreyکی جانب سے دنیا کے ان 66 شہروں کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جن کو ڈیزائن، فلم، میوزک، کلچر، اور لٹریچر کے شعبوں میں عالمی سرگرمیوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے، لاہور کا نام لٹریچر کے شعبہ میں شامل کیا گیا ہے، اس سے پہلے فرانس، لبنان،آئرلینڈ، فن لینڈ،ہالینڈ، چین،یوکرائن،عراق اور پولینڈ کے تاریخی شہر شامل تھے،اب ان کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ سٹی آف لٹریچر کے اعزاز کے لئے 100 کے قریب درخواستیں وصول ہوئیں تھیں جن میں سے صرف لاہور کی منظور ہوئی۔لاہور جنوبی ایشیا کا پہلا شہر ہے جس کو یہ اعزاز ملا ہے۔پاکستانی نژاد وسیم بٹ چند ماہ قبل ہی دوسری بار ہائیڈل برگ کی سٹی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، ان کا تعلق نہ لاہور سے نہ ادب سے لیکن بحیثیت پاکستانی ان کی خواہش تھی کہ لاہور کو یہ اعزاز ملے، جس کے لیے انہوں نے گزشتہ سال کوششیں شروع کیں اور دو بار پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں لاہور کے سابقہ میئر کرنل (ر) مبشر احمدکے علاو¿ہ کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور وہاں سے درخواست یونیسکو کے ہیڈکوارٹر فرانس بھجوائی تھی۔ وسیم بٹ جو اس سلسلے میں آج کل لاہور میں ہیں نے بتایا کہ یہ محض اللہ کا خاص فضل ہی ہوا ہے کہ لاہور کو یہ اعزاز مل گیا اور یہ میری دیرینہ خواہش تھی اور ایک خواب تھا، جو اللہ تعالیٰ نے پورا کردیا۔اب لاہور کے اندر ادب اور لٹریچر کے نہ صرف عالمی ایونٹ منعقد ہوسکیں گے بلکہ پاکستان کا امیج بھی بہتر ہوگا جس کے نتیجہ میں وفود کا تبادلہ بھی ممکن ہوسکے گا۔جہاں یہ خبر میرے لایئے بہت بڑی خوشی کا باعث ہے وہیں یہ پاکستانیوں کے لیئے بھی ایک اعزاز کی بات ہے۔
Here is link