Breaking News
Home / World / پاک روس اولین مشترکہ فوجی مشقیں اسی سال

پاک روس اولین مشترکہ فوجی مشقیں اسی سال

pa ذرائع ابلاغ کے ایک حصے نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد اور ماسکو اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس سال مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ یہ انکشاف روس میں تعینات پاکستانی سفیر کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر نے پاکستان کے انگریزی روزنامہ ’ایکسپریس ٹریبیون‘ کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں ملکوں کے فوجی دستے ان مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے، جنہیں ’دوستی دو ہزار سولہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم اس پاکستانی سفارت کار نے ان مشقوں کی نوعیت اور وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ اخبار کے مطابق پاکستان روس سے جدید طیارے خریدنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

یہ خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب اسلام آباد کا قریبی اتحادی ملک چین بھی بحیرہ جنوبی چین میں روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں میں مصروف ہے، جہاں چین کی خطے کے ممالک اور امریکا سے کشیدگی بھی چلی آ رہی ہے۔ روس اور پاکستان کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے اس خبر نے نہ صرف پاکستانی ذرائع ابلاغ میں جگہ پائی بلکہ اسے اس کی علاقائی اہمیت کے پیش نظر پاکستان کے حریف پڑ وسی ملک بھارت کے میڈیا نے بھی اپنے ہاں نمایاں جگہ دی۔

روس اس وقت اسلام آباد کے قریبی اتحادی ملک چین کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ بحری مشقیں بھی کر رہا ہے

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں ماسکو اور اسلام آباد کے مابین قربتیں مزید بڑھیں گی کیونکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ امریکا اس کی پریشانیوں اور مشکلات کو کسی خاطر میں نہیں لاتا اور پاکستان کو نئی دہلی اور کابل کے تناظر میں دیکھتا ہے، جس پر اسلام آباد کو واضح تشویش ہے۔

About Daily City Press

Check Also

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا, سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *