آفریدی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ لجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کے خلاف محاذ کھول لیا۔
لاہور: آفریدی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ لجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کے خلاف محاذ کھول لیا۔ آفریدی کہتے ہیں کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنے بڑے کرکٹر کو چھوٹی بات نہیں کرنی چاہئے۔ آفریدی نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ عمران خان اور جاوید میانداد میں یہی فرق ہے۔ الوداعی میچ کے معاملے پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ الوداعی میچ کھلائیں یا نہ کھلائیں، کوئی پروا نہیں۔ آفریدی نے مزید کہا کہ اللہ نے مجھے جو نام دیا وہ رہے گا، فیئرویل ہو یا نہ ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد ان کے پلان کا پتہ چلے گا۔