Breaking News
Home / Fashion & Showbiz / عید الاضحیٰ باکس آفس میں اس بار صرف پاکستانی فلمیں

عید الاضحیٰ باکس آفس میں اس بار صرف پاکستانی فلمیں

پاکستانی ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی کافی عرصے سے ان کی ڈیمانڈ تھی کہ عید جیسے بڑے تہوار پر بھارتی فلموں کے بجائے صرف پاکستانی فلمیں باکس آفس پر ریلیز کی جائیں گی۔۔۔ سو اس بار ایسا ہی کیا جا رہا ہے

پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری راشد سجاد کا کہنا ہے کہ ‘’پاکستانی فلموں کو پروموٹ اور سپورٹ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔’‘

تین فلموں کا باکس آفس مقابلہ
عید الاضحیٰ کے حوالے سے سجایا جانے والا اس بار کا باکس آفس میلہ ’جانان‘، ’زندگی کتنی حسین ہے‘ اور ’ایکٹر ان لاء‘ نے لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تینوں کے درمیان سخت مقابلے کی فضاء ہے۔

ایک فلم کے پیچھے ہے پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا ہاؤس اور دوسری ’نامعلوم افراد‘ جیسی کامیاب ترین اور ہٹ فلم کی ٹیم لیکر آئی ہے۔

ویسے تو میدان میں ایک پنجابی اور تین پشتو فلمیں بھی ہیں۔ لیکن اصل مقابلہ اردو فلموں کے درمیان متوقع ہے۔

کچھ باتیں ’جانان ‘ کے بارے میں
اداکار عثمان خالد بنٹ کی لکھی فلم جانان کی بات کی جائے تو فلم کی کہانی پختون خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں محبت،رقابت show-bizاورانسانی رشتوں کو خوبصورتی سے اجا گر کیا گیا ہے۔

کاسٹ میں ارمینا رانا خان، بلال اشرف، مشی خان اور عجب گل شامل ہیں۔ فلم ’جانان‘ کی کاسٹ نے فلم کی پروموشن کے لئے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جبکہ اس کی پروموشن لندن میں بھی کی گئی۔

’زندگی کتنی حسین ہے‘ کا پریمئیر
جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کا گزشتہ جمعہ کو کراچی کے نیو پلیکس سنیما میں پریمیئر شو ہوا۔ شو میں کاسٹ کے علاوہ شوبز، فیشن اور گلیمر کی دنیا سے تعلق رکھنے والی متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگا ئے۔

فلم کی پروموشن کی ذمے دار فرم ’رس بیری‘ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انجم شہزاد کی رومینٹک فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کے مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے فیروز خان اور سجل علی جن کی جوڑی ٹی وی کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہے۔

پریمئر شو میں ایکٹریس نیلم منیر، اعجاز اسلم، ہمایوں سعید، بہروز سبزواری، عدنان صدیقی اور دیگر سلیبریٹیز نے شرکت کی۔

’زندگی کتنی حسین ہے‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان جوڑے کی کہانی ہے جو محبت میں گرفتار ہو کر شادی کرلیتا ہے۔ لیکن، شادی شدہ زندگی کے تقاضوں کو نبھانے اور خوابوں کی دنیا سے نکل کر حقیقت کا سامنا کرنے پر مشکلات کا شکار ہوجا تا ہے۔

کچھ ’ایکٹر اِن لاء‘ کے بارے میں
’ایکٹر اِن لاء‘ میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کاسٹ کا اہم حصہ ہیں جبکہ بالی وڈ کے ویٹرن اداکار اوم پوری نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔ اوم پوری نے فلم کی پروموشن کے لئے پچھلے ہفتے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے بھی کئے۔پاکستان میں عید کی خوشیاں اور عید کی رونقیں عروج پر ہیں۔ ان خوشیوں میں مزید رنگ بھرنے کا ذمہ اٹھایا ہے پاکستانی ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے کافی عرصے سے ان کی ڈیمانڈ تھی کہ عید جیسے بڑے تہوار پر بھارتی فلموں کے بجائے صرف پاکستانی فلمیں باکس آفس پر ریلیز کی جائیں۔۔۔ سو اس بار ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔

About Daily City Press

Check Also

ماہ میر کو اگلے سال منعقد ہونے والے 89 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے منتخب کرلیا

’آسکر‘ اور ’ایمی‘ ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں کام کرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *