وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر لوگوں کا غم و غصہ جائز اور قابل فہم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ دورہ قطر سے واپسی پر نہ صرف یہ کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس میں اصلاحات کے عمل کا آغاز کروں گا‘۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی دعوت پر قطر کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔,اس دورے کے دوران عمران خان کی قطری امیر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ مزدوروں کو قطر بھیجنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔