وسیم بٹ کے ہمراہ جرمنی کے سب سے بڑئے گروپ ایف اینڈ یو گروپ کا پاکستان کا دور
اس دورئے کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان سکلز پرسن اور تعلیمی وفود کے تبادلے اور ہنر مند افراد کے لئے روزگا کے مواقع تلاش کرنا تھا
لاہور ، ہائڈل برگ سٹی کے پاکستانی نژاد ممبر پارلیمنٹ اور متحرک سیاسدان وسیم بٹ کے ہمراہ گزشتہ دنوںجرمنی کے سب سے بڑئے گروپ ایف اینڈ یو گروپ نے پاکستان کا دورہ کیا ،لاہور میں وفد نے چیف کمشنر لاہور اور ٹیوٹا کے چئیرمین سے ملاقات کی، جبکہ وفد نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اور یونیورسٹی آف لاہور کے چیئر مین اویس روف، سے ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے پر بات چیت کی گئی جبکہ تعلیمی میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کا یقین دلایا گیا۔دورے کے دوران وسیم بٹ نے ایف اینڈ یو گروپ کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا وسیم بٹ کا کہنا تھا کہ ایف اینڈ یو گروپ جرمنی کا سب سے بڑا گروپ ہے جو تعلیم کے شعبے میں کام کررہا ہے، وسیم بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کیلئے جرمنی میں زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے ڈوئل تعلیم کے نظام سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس نظام کے تحت طلبہ کو دو دن یونیورسٹی اور تین دن کمپنی میں کام کیلئے بھیجا جاتا ہے، یوں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت بھی ہوتی ہے ،طلبہ کی یونیورسٹی کی فیس ادائیگی کے ساتھ ساتھ کمپنی انہیں الاونس دینے کی بھی پابند ہوتی ہے، طلبہ کی بڑی تعداد میں جرمنی آکر اس نظام سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، دورے کے دوران ایف اینڈ یو گروپ کا کوتھم کالج کے ساتھ ایم او یو بھی سائن ہوا، ایف اینڈ یو گروپ کے بانی ہنس ڈیٹر اور کوتھم کالج کے سی ای او احمد شفیق نے معاہدے پر دستخط کیے،وسیم بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کے دوران سی ای او کوتھم کالج احمد شفیق نے بہت زیادہ تعاون کیا، یونیورسٹی آف لاہور کے چیئر مین اویس روف اور ایم ڈی ڈیلی نیوز کاظم خان نے بھی بہت تعاون جن کے کیا، وہ تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔