کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام ہمبرگ میںکامیاب کمیونٹی کارنیوال کا انعقاد
نمائندہ جرمنی ۔ جرمنی کے شہر ہمبرگ میں کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایک کامیاب کمیونٹی کارنیوال منعقد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کرانا اور ان کی بھرپور مذمت کرنا تھا۔ اس کارنیوال میں سینکڑوں کی تعداد میں کشمیریوں، پاکستانیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں جرمن اور دیگر اقوام کے امن پسند باشندوں نے شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی سورماﺅں کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور کشمیریوں کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ ہمبرگ میں ہونے والے کارنیوال میں کشمیر فری آرگنائزیشن جرمنی کے علاوہ دیگر تنظیموں نے ٹرکوں کے ساتھ شرکت کی جن پر کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق مختلف نعرے اور آزادی کشمیر کے مطالبات اور کشمیری پرچم آویزاں تھے علاوہ ازیں آزادی کشمیر سے متعلق ملی نغمے و ترانے بھی مختلف ٹرکوں سے نشر کئے جاتے رہے، ہ،برگ کی مختلف شاہراﺅں پر سے گزرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے والے اس کارنیوال نے مقامی جرمن باشندوں اور جرمن میڈیا کو متوجہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہمارے آج کے اس کارنیوال کا بنیادی مقصد کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کو دنیا تک پہنچاناہے کشمیر فری آرگنائزیشن جرمنی کے صدر صدیق کیانی نے کہا آج کے اس پروگرام میں شامل مختلف بینرز کے ذریعے کشمیریوں کی آواز اور ان کے مطالبات یورپ کے لوگوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ ہمبرگ میں منعقد ہونے والے اس کارنیوال میں شامل ٹرکوں پر دنیا بھر کے مختلف خطوں میں نسل پرستی اور اس کی آڑ میں انسانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مختلف زبانوں میں احتجاجی نعرے اور مطالبات بھی آویزاں تھے۔ نسل پرستی اور انسانی حقوق کے خلاف کام کرنے والے اورجنگ سے متاثرہ ممالک کے شہریوں نے شرکت کی جو جرمنی کے دیگر شہروں کے علاوہ بلجیم، ڈنمارک، اٹلی، آسڑیا، فرانس سمیت دیگر قریبی ممالک سے تعلق رکھتے تھے
Home / Overseas Pakistanis / کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام ہمبرگ میں کامیاب کمیونٹی کارنیوال کا انعقاد
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …