Breaking News
Home / Overseas Pakistanis / پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا, سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا, سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا, سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا: یوم استحصال سیمینار سے مقررین کا خطاب

,منور علی شاہد بیورو چیف جرمنی, برلن میں پاکستان کے سفارت خانہ کی جانب سے یوم استحصال کے حوالے سے 5 اگست کوایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔ہاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے شاملین سیمینار کو ان کی آمد پر خوش آمدید کہا اور اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی موجودہ صورت حال کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ سفیر محترمہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ملنا چاہیے جو ان کا حق ہے ۔ اس موقع پر جرمن اور پاکستانی نژاد مقررین نے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں تنازعہ کشمیر بارے مزید بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پرزور دیا نیز عالمی برادری سے پھر مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی قابض افواج اور شدت پسند بھارتی حکومت کے ہاتھوں ظلم کا شکار کے لوگوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کو روکنے کے فوری اقدامات کرے۔ پاکستانی سفارت خانہ کے پریس قونصلر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مقررین نے آزاد جموں و کشمیر کی پرامن صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے موازنہ کیا جہاں بھارت کی جانب سے مسلسل مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔سیمینار میں کمیونٹی ممبران ، دوستوں اور پاکستان کے خیر خواہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *