پاکستانی سفیر سیدہ ثقلین نے برلن میں پاکستانی ریسٹورنٹ” گجرات اسپائس” کا افتتاح کیا
منور علی شاہد بیورو چیف جرمنی ,جرمنی کا دارالحکومت برلن ایک ملٹی کلچرل شہر ہے جہاں دیگر ہزاروں غیر ملکیوں کی طرح پاکستانی بھی بڑی تعداد میں مقیم ہیں اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ان حالات میں پاکستانی کھانوں کی ضرورت اور ڈیمانڈ بھی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ کاروباری افراد فوڈ سے منسلک کاروبار کی طرف زیادہ راغب ہورہے ہیں ۔اسی پس منظر میں برلن میں ایک پاکستانی کاروباری شخصیت زبیر چوہدری نے پاکستانی کھانوں کے شوقین افراد کیلئے ” گجرات اسپائس” کے نام سے نئے ریستوران کا آغاز کیا۔ پاکستانی کھانوں کے اس نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین صاحبہ نے کیا۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر پاکستانی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کاروباری افراد جرمنی کی معیشت کو مضبوط کرنے میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں اور اسی کے ساتھ پاکستانیوں کو روزگار بھی میسر آتا ہے ۔انہوں نے معروف پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیت زبیر چوہدری کی پاکستانی کھانوں کے نئے مرکز کے افتتاح کی کوشش کو سراہا اور کہا کہ موصوف پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کی یونہی خدمت کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مدنی ریسٹورنٹ ،دستور اور عجوہ ریستوران بھی کامیابی سے بزنس کر رہے ہیں ۔برلن کے ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع یہ گجرات اسپائسی ریسٹورنٹ ہر ملک کے شہریوں کو بہترین پاکستانی کھانوں کی لذت سے آشنا کرائیں گے ۔اس موقع پر پاکستان جرمن پریس کلب کے چیئرمین ظہور احمد ،منہاج القرآن کے میاں عمران ،معروف کاروباری شخصیت طارق جاوید اور دیگر بھی موجود ثھے۔
Home / City News / پاکستانی سفیر سیدہ ثقلین نے برلن میں پاکستانی ریسٹورنٹ” گجرات اسپائس” کا افتتاح کیا
Tags پاکستانی سفیر سیدہ ثقلین نے برلن میں پاکستانی ریسٹورنٹ" گجرات اسپائس" کا افتتاح کیا جرمن
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …