چئیر مین سہارا ویلفئیر فاونڈیشن حافظ محمد اسلم حق کی ناروے میں پاکستانی ایمبیسڈر ظہیر پرویز خان سے ملاقات
ایمبیسڈر ظہیر پرویز خان نے سہارا ویلفئیر فاونڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں یقناً لائق تحسین ہیں
ناروے (نمائندہ خصوصی ) چئیر مین سہارا ویلفئیر فاونڈیشن حافظ محمد اسلم کی آج مورخہ تیس ستمبر ناروے میں پاکستانی ایمبیسڈر جناب ظہیر پرویز خان سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ملاقات کا حوال بتاتے ہوئے حافظ محمد اسلم نے کہا کہ ایمبیسڈر ظہیر پرویز خان نے سہارا ویلفئیر فاونڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں یقناً لائق تحسین ہیں اس موقع پر انہوں نے حافظ محمد اسلم کو اپنے ہر طرح کے تعاون کا بھی یقین دلایا اس کے ساتھ ہی ظہیر پرویز خان نے حافظ اسلم خان کی جانب سے اپنے وطن پاکستان کے شہریوں کی لئے کی جانے والے انسانی خدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر کاموں پر انہیں مبارک بھی باد دی اور امید ظاہر کی سہارا ویلفئیر فاونڈیشن انسانی خدمت کے کام کو مذید آگے بڑھاے گی ۔