Breaking News
Home / Interviews / پاکستانی طلباء کے لئے برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کا بڑا پروگرام آگیا

پاکستانی طلباء کے لئے برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کا بڑا پروگرام آگیا

پاکستانی طلباء کے لئے برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کا بڑا پروگرام آگیا
شہباز علی ملک برطانیہ کے ایک بڑے تعلیمی ادارے”ایجوکیشن وے“ کے پاکستان میں سفیر
شہباز علی ملک برطانوی نژاد پاکستانی شہری ہیں آپ ممتاز کاروباری شخصیت سماجی خدمات خصوصاً تعلیم اور صحت میں مقام رکھتے ہیں
ایک بڑے کاروباری ادارئے ’سیم گروپ‘ کے چیئر مین ہیں اس گروپ کا کاروبار برطانیہ،سوئزرلینڈ پرتگال،کینڈا، جرمنی اور پاکستان میں پھیلا ہوا ہے

پاکستان میں برطانیہ کے ایجوکیشن سفیرشہباز علی ملک تعلیم اور صحت میں کیا انقلاب لانا چاہتے ہیں

پاکستانی طلباء کے لئے برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کا کیا بڑا پروگرام ہے

,,,جانیئے شہباز علی ملک کے ”سٹی پریس“ کو دئے گئے خصوصی انٹر ویو میں

آج دنیا میں سکلز پرسن کی بہت مانگ ہے اس لئے ہم حکومت کے ساتھ مل کر اسشعبے کی ترقی کے لئے بھی کام کرنا چاہتے ہیں، شہباز علی ملک۔شہباز علی ملک یو کے ایجوکیشن وے کے پاکستان میں سفیر ہیں، سیم گروپ کے چیئرمین، Let’s Go.com ویزا کنسلٹنسی کے مالک، LIDOL انٹرنیشنل انٹرپرائزز پینٹ مینوفیکچرر، اور SAM انٹرنیشنل کے بانی ہیں۔
انٹرویوز:شہباز علی ملک برطانوی نژاد پاکستانی شہری ہیں آپ ممتاز کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ سماجی خدمات خصوصاً تعلیم اور صحت میں بھی اپنا مقام رکھتے ہیں۔ اسکے ساتھ وہ پاکستان میں برطانیہ کے ایک بڑے تعلیمی ادارے”ایجوکیشن وے“ کے پاکستان میں تعلیمی سفیر ہیں۔جبکہ ایک بڑے کاروباری ادارئے ’سیم گروپ‘ کے سی ای او ہیں اس گروپ کا کاروبار برطانیہ،سوئزرلینڈ پرتگال،کینڈا، جرمنی اور پاکستان میں پھیلا ہوا ہے۔ بیرون ملک مقیم محب پاکستانیوں کی طرح شہباز علی ملک بھی پاکستان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں اور خدمت کے جذبے کے تحت پاکستان آئے ہیں آپ یہاں تعلیم صحت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے ساتھ طلبا و طالبات کے لئے فنی مہارتوں میں کاونسلنگ کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان سے سکلڈ فورس بیرون ممالک جا کر پاکستان کے لئے زر مبادلہ حاصل کر نے کے ساتھ اپنے کنبے کی کفالت بھی کر سکیں اس کے لئے انہوں نے ایک ادارہ قائم کر رکھا ہے جو بیرون ممالک جانے والے طلبا و طالبات کو راہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ”
ان کے کاروباری ادارے کی چھتری تلے کئی طرح کے کاروبار کئے جا رہے ہیں، جن میں درجنوں پاکستانیوں کے باعزت روزگار میسر ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان خصوصا لاہور میں آپ تعلیم کے فروغ کے لئے اور صحت کے شعبے میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں ان کا ایک ادارہ پاکستانی طلباء کی کاونسلنگ کرتا کہ وہ بیرون ملک جا کر کون سا کام اور کون سی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اس ضمن میں کئی طلبا کو سکالر شپ سے مدد بھی کی جاتی ہے۔
شہباز علی ملک پاکستانی نوجوانوں کو ہائر ایجوکیشن کے ساتھ آئی ٹی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تعلیم پر بھی کام کرنا چاہ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آج دنیا میں سکلز پرسن کی بہت مانگ ہے اس لئے ہم حکومت کے ساتھ مل کر اسشعبے کی ترقی کے لئے بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔شہباز علی ملک نے کہا کہ وہ جدید ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کے حو الے سے اقدامات کریں گے۔
شعبہ تعلیم سے متعلق نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے، بانی پاکستان قائد اعظم نے قوم کیلئے تعلیم کو زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیا تھا۔ شہباز علی ملک نے کہا کہ بچوں میں غذائی کمی ایک بڑا چیلنج ہے، اس کے لئے ہم بہت جلد ایک ہسپتال قائم کرنے جا رہے ہیں تاکہ ہمارے عوام کو بہتر صحت کی سہولیات میسر ہوں انہوں نے پاکستان میں بچوں کا سکول سے باہر ہونے کو تشویشناک قرار دیا۔ شہباز علی ملک نے کہا کہ اس وقت 2 کروڑ 60 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے جو حکومت کے ساتھ ہم سب کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
شہباز علی ملک نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ہم برطانوی تعاون کی کوشش کریں گے، ہم برطانیہ کے ساتھ تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے بھی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ، پاکستانی طلبا و طالبات برطانیہ کی جامعات کے مابین ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ کام بھی کر سکیں۔
شہباز علی ملک نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تعلیمی شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستانی اور برطانوی جامعات ریسیپروکل بنیادوں پر ڈگری پروگرامز شروع کر چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور اس کا معیار بہتر بنانے کے لیے برطانیہ کے تعلیمی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، جدید تعلیم بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے پاکستان کا دائرہ کار مزیدبڑھا رہا ہے۔جس سے دونوں ممالک میں تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *