اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نامزد چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نامزد چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو نئے آرمی چیف مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی۔بعد ازاں نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور نواز شریف سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں و افواہوں کے بعد صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، ترقی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات تھے، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیے گئے لیفٹننٹ جنرل زبیر حیات کا تعلق آرٹلری سے ہے اور وہ حاضر سروس چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔دونوں جنرل 29 نومبر بروز منگل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اور اسی دن موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ریٹائرڈ ہوں گے۔
Tags current affairs
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …