Breaking News
Home / Pakistan / پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے،مریم اورنگزیب

پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے،مریم اورنگزیب

پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے،مریم اورنگزیب
پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص میڈیا، تجارت ، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، توانائی اور اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون چاہتا ہے،حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور معلومات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں آر ٹی آئی بل متعارف کرا رہی ہے
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جاپانی سفیر تاکاشی کورے کے ساتھ ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 24 نومبر ،وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور ایک بااعتماد اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص میڈیا، تجارت ، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، توانائی اور اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون چاہتا ہے۔ جمعرات کو یہاں جاپانی سفیر تاکاشی کورے کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ وزارتی سطح کے دورے اطمینان بخش ہیں ، ان دوروں سے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدہ کیلئے دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ میں مدد مل سکتی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور معلومات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں آر ٹی آئی بل متعارف کرا رہی ہے جو جمہوری معاشرہ کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں آزاد میڈیا کی ترقی کیلئے سہولت فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں تربیت، پیشہ وارانہ ترقی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے اپنے تمام وسائل استعمال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یاماہا جیسی جاپانی کمپنیوں کے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں جس سے ہمارے صنعتی شعبہ کو ویلفیئر ایڈڈ مصنوعات کی تیاری کیلئے صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور جاپانی سفیر تاکاشی کورے کے درمیان ملاقات کے دوران میڈیا، انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور متعلقہ شعبوں میں اس کی تقلید کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا تحفظ اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے جن کے تحفظ اور سلامتی کیلئے جلد پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے جاپانی سفیر کو بتایا کہ حکومت میڈیا کارکنوں کے ادارہ جاتی تربیتی پروگرام کیلئے ایک تجویز پر سرگرمی سے کام کر ر ہی ہے جس سے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ سفیر نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت جاپان اس سلسلہ میں ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *