Breaking News
Home / Pakistan / مسلسل جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے والا وزیراعظم نہیں ہوسکت, نواز شریف

مسلسل جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے والا وزیراعظم نہیں ہوسکت, نواز شریف

کہوٹہ: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے والا وزیراعظم نہیں ہوسکتا۔کہوٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہوتی، اسی لیے وہ رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں، ملک میں اقتصادی ترقی ہو یا دفاعی ترقی پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور میں ہی آتی ہے، ایٹمی دھماکے بھی ہمارے ہی دور میں ہوئے اور مسئلہ کشمیر پر بات بھی ہمارے ہی دور میں ہوتی ہے۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ، دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا ترقی کا ایجنڈا نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ، 2018 میں کہوٹہ واپس آؤں گا اور آپ کو مبارکباد دوں گا کہ آپ کے پاس بجلی آگئی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ بےروزگاری کا خاتمہ کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ماضی میں ریلوے کی خستہ حالی کا ذکر کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اب ریلوے کی بہتر حالت سب کے سامنے ہے۔عوام کو مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی کا راستہ روکنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کا حال آپ کے سامنے ہے۔کہوٹہ کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں آپ کے پاس خالی ہاتھ نہیں آیا، اس موقع پر انہوں نے سہالہ کے مقام پہ راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر اوورہیڈ بریج کو ہائے وے بنانے کا اعلان کیا اور وعدہ کیا کہ اس پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔وزیراعظم نے کہوٹہ تحصیل اور کوٹ سیداں کی تمام یونین کونسلز کو بجلی اور گیس فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے وزیراعظم نے کہوٹہ میں تحصیل ہیڈاکوارٹر اسپتال کو جدید سہولیات سے لیس بہترین اسپتال بنانے کی ہدایات دیں تاکہ کہوٹہ کی عوام کو علاج کے لیے اسلام آباد جانے کی ضرورت نہ پیش آئے۔وزیراعظم نے کہوٹہ کے 12 ہائی اسکولوں کو ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’پڑھی لکھی بچیوں کو ملک و قوم کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے دیکھنا چاہتے ہیں‘جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہوٹہ اور کلر سیداں میں 100 کلو میٹر کی سڑکیں بنانے کے لیے فنڈز جاری کا اعلان کیا اور جلسے میں موجود اپنے وزرا کو مشورہ دیا کہ کہوٹہ اور نڑ کے علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی تجاویز پیش کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ عوام کی فلاح اور خوشحالی پر استعمال کرنے کے لیے ہی ہے، یہ میرا پیسہ نہیں ہے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *