Breaking News
Home / World / کشمیرمیں ہندوستانی مظالم کی عالمی تحقیقات اور آزاد، منصفانہ بین الاقوامی کمیشن کی ضرورت: اقوام متحدہ

کشمیرمیں ہندوستانی مظالم کی عالمی تحقیقات اور آزاد، منصفانہ بین الاقوامی کمیشن کی ضرورت: اقوام متحدہ

unoلاہور (فارن ڈیسک) بین الاقامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں کی بین الاقوامی جانچ کو ضروری قرار دیا ہے۔
انھوں نے متنازع ریاست کشمیر میں اقوام متحدہ کی رسائی کی درخواست پر ہندوستان کی خاموشی پر تاسف کا بھی اظہار کیا ہے۔انھوں نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی روز بروز بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وہاں آزاد، منصفانہ اور بین الاقوامی مشن قائم کرنے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 33 ویں اجلاس کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے انھیں نو ستمبر کو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں آنے کی دعوت دی گئی جو کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے دورے سے مشروط تھی۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا سے ابھی تک انھیں کوئی باضابطہ خط موصول نہیں ہوا ہے۔زید رعد الحسین نے کہا: ’ہمیں کشمیر سے پہلے اطلاعات ملی تھیں اور اب بھی موصول ہو رہی ہیں کہ انڈین حکام کی جانب سے اپنے زیر انتظام شہریوں کے خلاف قوت کا شدید استعمال کیا گیا ہے۔‘انھوں نے تقریر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’تصادم کے بارے میں ہمیں دونوں جانب سے باہم متضاد بیانیے موصول ہوئے ہیں جس میں کثیر تعداد میں لوگوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔‘انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا۔ ’میرے خیال میں ایک آزاد، غیرجانبدار اور بین الاقوامی کی وہاں سخت ضرورت ہے اور اسے دونوں جانب سے کیے جانے والے دعووں کی سچائی جاننے کے لیے آزاد اور مکمل رسائی دی جائے۔‘
خیال رہے کہ آٹھ جولائی کو مشتبہ کشمیری شدت پسند برہان وانی کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں موت کے بعد سے کشمیر وادی میں صورتحال کشیدہ ہے۔تقریباً دو ماہ سے جاری تشدد کی لہر رکنے کے نام نہیں لے رہی ہے اور وادی میں کئی مقامات پر ابھی بھی کرفیو جاری ہے اور مظاہرے بھی ہو رہے ہیں جبکہ بقر عید بھی کرفیو کے درمیان گزر رہی ہے۔

About Daily City Press

Check Also

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا, سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *