Breaking News
Home / Pakistan / آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس، انگریزی اخبار کی خبر پر اظہار تشویش

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس، انگریزی اخبار کی خبر پر اظہار تشویش

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس، انگریزی اخبار کی خبر پر اظہار
 
من گھڑت خبر فیڈ کیا جانا قومی سلامتی کے منافی ہے، کورکمانڈرز، فوٹو؛ آئی ایس پی آر
راولپنڈی: کورکمانڈر کانفرنس میں سیکیورٹی اجلاس کی جھوٹی اور من گھڑت خبر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ من گھڑت خبر فیڈ کیا جانا قومی سلامتی کے منافی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ایل او سی پر موجودہ صورتحال، فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا گیا اور کہا گیا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج کسی بھی مہم جوئی اور غیر ذمے دارانہ کارروائی کا منہ توڑجواب دے گی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرز نے سیکیورٹی اجلاس کی جھوٹی اور من گھڑت خبر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبر فیڈ کیا جانا قومی سلامتی کے منافی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے ملک میں استحکام آیا، ملک کو ترقی، خوشحالی کی جانب لے کر جائیں گے اور پاک فوج مادر وطن کا کسی بھی قیمت پر دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *