راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن کے حاجی پیر سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر لائن آف کنٹرول پر10 کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ مقامی کمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔جوانوں سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن پر نگرانی کے موثر نظام اور فوج کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا جبکہ اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کی۔
Tags current affairs
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …