Breaking News
Home / Pakistan / بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے,ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ

بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے,ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم نے بھمبر میں کنٹرول لائن پر صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے
اسلام آباد, پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن وہ جانتا نہیں کہ پاکستانی قوم اور فوج پہلے سے زیادہ تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا مسلح افواج اور قوم نے ملکی سرحدوں کا پہلے بھی دفاع کیا، اب بھی کریں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم نے بھمبر میں کنٹرول لائن پر صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری، لائن آف کنٹرول اور سرحد پر جارحیت کی جا رہی ہے ۔   لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا بھارت بتائے اس کے پیرا ٹروپر نیچے آئے توواپس کیسے گئے۔ ترجمان پاک فوج نے سوال کیا لانچنگ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ کرنیوالے بتائیں لاشیں کہاں گئیں۔ بھارتی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا معلوم نہیں بھارت کیوں چھپا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے ملکی سرحدوں کا پہلے بھی دفاع کیا، اب بھی کریں گے ۔ قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کرایا گیا

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *