Breaking News
Home / Pakistan / افغانستان میں ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان اعظم طارق سمیت دس شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان اعظم طارق سمیت دس شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا

پشاور: افغانستان کے صوبے پکتیکا میں افغان اور نیٹو فورسز کی فضائی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق  ترجمان اعظم طارق ہلاک

پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ پکتیکا کے علاقے لامان میں افغان اور نیٹو فورسز کی مشترکہ فضائی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے 3 رہنما ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اعظم طارق کے نام سے معروف ‘رائس خان’ ٹی ٹی پی کے خان سید گروپ کے ترجمان تھا، گذشتہ روز اپنے بیٹے کےہمراہ ایک فضائی حملے میں ہلاک ہ۔

ٹی ٹی پی خان سید سجنا گروپ کے مشیر ذیشان حیدر محسود نے اعظم طارق اور اس کے بیٹے کی افغان سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ذیشان حیدر کے مطابق پکتیکا صوبے میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں سے مسلح مقابلے کے دوران اعظم طارق اور ان کے بیٹے سمیت 10 طالبان رہنما ہلاک ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 4 فروری 2016 کو ایک دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ افغان سرحدی صوبے میں ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی سنجا گروپ کے سربراہ ‘خان سجنا’ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ وہاں موجود نہیں تھے جبکہ حملے میں 18 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *