Breaking News
Home / Pakistan / نیویارک میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جاپان کے وزیر اعظم شنزوایبے کی ملاقات

نیویارک میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جاپان کے وزیر اعظم شنزوایبے کی ملاقات

نیویارک میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جاپان کے وزیر اعظم شنزوایبے کی ملاقات، وزیر اعظم نے جاپانی ہم منصب کو ضرب عضب کی کامیابیوں اور نیشنل ایکشن پلان سے بھی آگاہ کیا۔

نیویارک: , جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جاپان پاکستان کا قریبی دوست اور ترقیاتی شراکت دار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملک تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں بھی معاون ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مزید جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں کا باہمی تجارتی حجم ایک ارب چھیاسی کروڑ ڈالر ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جاپان نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے کا جائزہ لے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ وزیر اعظم نے جاپانی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد کارروائیاں بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان ایک اہم ملک ہے، بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنی منزل منتخب کرنے کی اجازت ملنی چاہئے۔ اس موقع پر جاپان کے وزیر اعظم نے انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان کو تعاون کی پیش کش کی۔ شینزوایبے نے معاشی اصلاحات کے لئے بھی پاکستان کو تعاون کی پیش کش کی۔ جاپان کے وزیر اعظم کی طرف سے کوئٹہ اور دوسرے شہروں میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔ جاپانی وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کے لئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم نے پرامن ہمسائیگی کے لئے محمد نواز شریف کے وژن کو سراہا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *