مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، بھارتی مظالم کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتے :سیکرٹری او آئی سی ایاد بن امین مدنی
نیویارک ,امریکا کے شہر نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ سیکرٹری او آئی سی کہتے ہیں بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی ۔ امریکی شہر نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا ۔ سیکرٹری او آئی سی ایاد بن امین مدنی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتے ۔ ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے قیام اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی ۔