Breaking News
Home / City News / لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ،، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ،، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلو بادوری مواد، سیفٹی فیوژ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بر آمد کر لیا

لاہور لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ، سیکورٹی اداروں نے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بر آمد کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس اور حساس ادروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاون کے علاقے مون مارکیٹ کے قریب چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلو بادوری مواد، سیفٹی فیوژ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بر آمد کر لیا ۔ گرفتار کیے جانے والے مبینہ دہشت گردوں میں عبداللہ عالم، محمد حفیظ، نثار احمد اور احمد تصور شامل ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق دہشت گرد حساس دفاتر اور اہم ملازمین کو نشانہ بنانے کا پلان بنا چکے تھے اور جلد ہی کارروائی کے لئے تیار تھے ۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *