Breaking News
Home / City News / حافظ محمد اسلم حق کا معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام

حافظ محمد اسلم حق کا معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام

1
سہارا ویلفئیر فاونڈیشن ناروے کے چیئر میں حافظ محمد اسلم حق کا معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام
لاہور ،د±نیا بھر میں تین دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت ہر ملک میں انسانی ہمدردی کے جذبات کو فروغ دے کر خصوصی افراد کی مدد کے جذبات کو ابھارنا اور معذوروں کو معاشرے کا کار آمد حصہ بنانا ہے خصوصی افراد کی مدد اور دیکھ بھال کرکے انہیں معاشرے کا ایسا فعال انسان بنایا جاسکتا ہے جو اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کرسکیں۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے معذور افراد کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں معذور افراد کی تعداد میں سالانہ 2.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن کیا ان افراد کو مناسب سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں؟
معذووں کے عالمی دن کے حوالے چیئر مین حافظ محمد اسلم حق سہارا ویلفئیر فاونڈیشن ناروے اپنے پیغام میںکہا کہ حکومت معذور افراد کو تعلیم اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کر ے، جبکہ انہیں دورانِ سفر کرائے کے ساتھ دیگر سہولیات فراہم کی جائیں اور تعلیم یافتہ افراد کے لیے گورنمنٹ یا پرائیویٹ سیکٹر میں نوکریوں کا بندوبست کیا جائے ۔معذور افراد کو روزمرہ کے معمولات سرانجام دینے اور معاشرے میں بے حد مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ عموماً لوگ انہیں ترس کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں نامکمل انسان کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو انتہائی نامناسب رویہ ہے۔ اس حوالے سے لوگوں میں احساس بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ معذوروں کو بھی معاشرے کا فعال حصہ اور انسان سمجھیں۔
معذور افراد کو معاشرے کا بے کار حصہ سمجھ کر ان سے جان نہ چھڑائی جاے اور نہ انہیں اکیلا چھوڑ جائے ۔ بے حسی اور سفاکی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے خصوصی افراد سے معاشرے کو ہمدردی اور حسنِ سلوک سے کام لینا چاہئے اور انہیں انسان سمجھتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے یہی عمل انسان کو حیوان سے ممتاز کرتا ہے ہمیںا پنے اشرف الخلوق ہونے کا حق ادا کرناچاہیے۔

Disabled-3سہارا ویلفئیر فاونڈیشن ناروے معذور افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کے حوالے سے اپنی بھر پور کوششیں اور مدد جاری رکھے گی

About dcp-admin

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *