وحدت کالونی میںشکیل فاروقی، اور ڈاکڑ ریاض بھٹہ میموریل میڈیکل کیئر سوسائٹی کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقیسیم
لاہور کلک شکیل فاروقی لورز آف سپیشل چلڈرن اور ڈاکڑ ریاض بھٹہ میموریل میڈیکل کیئر سوسائٹی نے کورونا لاک ڈون کی اس مشکل گھڑی میں اپنے قرب و جوار میں بسنے والے درجنوںغریب،سفید پوش حقدار خاندانوں میں آج پھر راشن پیک تقسیم کیے۔ شہزاد بھٹہ کا کہنا ہے کہ یہ اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں توفیق دی اور ہم اپنے ضرورت مند سفید پوش دوستوں اور فیملیز کے کام آئے اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنی اسطاعت کے مطابق مدد کر رہے ہیں۔یہ راشن پیک عظیم انسان دوست عابد ھاشمی کی مدد سے مستحقین کے گھروں تک پہنچایا گیا اس نیک کام میں تعاون کرنے پر چیرمین فاروق اعوان۔عمر رضوان بھٹہ۔ ثمرہ جاوید ملک۔قاری انیس۔مصباح بھٹہ۔رحمہ بھٹہ اور نور بھٹہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شکریہ ملک فاروق اعوان ۔میجر محمد غفور۔شہزاد بھٹہ۔عابد ھاشمی۔عائشہ بٹ۔جمیشد اقبال۔کاشف انور۔ڈاکڑ قیصر رفیق۔اعجاز خان۔شازیہ دلپز۔ سونیا خان۔ثمرہ جاوید۔سجاد بٹ۔جمیشد علی۔مختار احمد۔انس فاروقی۔قمر شاہ۔ میاں ریاض۔ عمر بھٹہ۔حنا عادل و دیگر ممبران۔