سکول لائف اور کوتھم کے اشترک سے سے ”کیرئیر آف کونسلنگ“ نشست کا انعقاد
جس میں پرنسپل ،ٹیچرز، والدین، صحافیوں و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
لاہور ،ہفت روزہ اسکول لائف اور کالج آف ٹورازم اینڈ میجمنٹ( کوتھم) کے اشتراک سے ” سیریز آف کونسلنگ ” کے عنوان سے کیرئیر کونسلنگ نشست کا اہتمام کوتھم آڈیٹوریم میںکیا گیا ہے جس میں ٹورازم اور ہوٹل مینجمنٹ کے معروف ادارے ” کوتھم ” کے ماہرین ڈاکٹر راشد محمود اور بابرشیخ نے کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے کار آمد مشورے دئے ، پروگرام میں تعلیمی اداروں سے علمی و تحقیقی اور صحافی و سماجی شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے باشعور افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کوتھم تعلیمی و تربیتی اور سماجی و موٹیوشنل موضوعات پر سیمنار و تقریبات کا انعقاد کرتا آ رہا ہے۔ کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے ہمارے ہاں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد بہت کم ہوتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد اسکولوں کی سطح پر بھی ہو کیونکہ ہمارے ہاں اسکول کی سطح پر کیرئیر کونسلنگ نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ کیریئر کونسلنگ کی سب سے زیادہ ضرورت اسکول کی سطح پر ہوتی ہے کوتھم اس کاوش سے بچوں کو مستقبل میں اپنے لئے بہترین پیشہ اختیار کرنے میں کافی معاونت ملے گی اور میٹرک ایف اے پاس وہ طالبعلم جو نوکری کی تلاش میں بھٹکتے پھرتے ہہیں انہیں راہنمائی میسر آئے گی جس سے وہ اپنے بیترین مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں یاد رہے کوتم اس وقت دنیا بھر کے ممالک میں ہوٹل انڈسڑی میں اس سے متعلقہ بہترین ماہرین تیار کر رہا ہے جن میں سے باروزگار افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔