پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں تیسری میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کا آغاز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی سطح پر منعقد کی جانے والی اس ورکشاپ کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف پہلووئں کے بارے میں آگہی کافروغ اور پاکستان کی بحری اقتصادی صلاحتوں کو آشکارکرنا ہے۔
لاہور،( سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد 4 سے 12 دسمبرتک پاکستان نیوی وار کالج لاہور میںکر رہی ہے۔جس کا موضوع بحری اقتصادی صلاحتیں ہے۔ قومی سطح پر منعقد کی جانے والی اس ورکشاپ کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف پہلووئں کے بارے میں آگہی کافروغ اور پاکستان کی بحری اقتصادی صلاحتوں کو آشکارکرنا ہے۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں ارکانِ پارلیمینٹ، پالیسی ساز، بیوروکریٹس، دانشور، کاروباری حضرات، مختلف تعلیمی ادارے اور میڈیا نمانئیند گان اس ورکشاپ میں شریک ہو رہے ہیں۔ 9 دنوں پر مشتمل اس ورکشاپ کے دو فیز ہوں گے جن کے دوران مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اِسی دوران ملک کے نامور مقررین، اسکالرز اور تعلیمی اداروں سے وابسطہ افراد بحر ہند کے سیکیورٹی پہلوﺅں ، پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے چیلنجز اور مواقع، بحری اقتصادی خصوصیات اور پاک چین راہداری میں گوادر بندگاہ کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا ءکو نیول ہیڈکوارٹر ز اسلام آباد ، سندھ کے کریک ایریاز، بلوچستان کے ساحلی علاقے بشمول گوادر بندر گاہ ، جناح نیول بیس اورماڑہ، کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئر نگ ورکس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا دورہ کروایا جائے گا۔پاکستان نیوی کے جہاز کا مطالعاتی دورہ بھی اس ورکشاپ کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد پاکستان نیوی کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے متعلق آگہی کی فراہمی ہے ۔ ورکشا پ کے شرکاءمیری ٹائم پالیسی سازی کی مشق اور دور حاضر کے میری ٹائم مسائل پر منعقدہ مباحثے میں بھی شرکت کریں گے ۔میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کے دوران پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ورکشاپ کے مہمانوں/شرکاءکو خوش آمدید کہا او ر ورکشاپ کی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے ورکشاپ کی اہمیت کو بھی عیاں کیا جو کہ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکاءپر زور دیا کہ وہ علاقائی جغرافیائی ماحول، پاکستان کی میری ٹائم صلاحیتوں کے ذرائع اورچیلنجز اوموجودر مواقع کے ذریعے سے پاکستان کی بحری صلاحیتوں پر غور و خوض کریں۔ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ سال 2017سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے جو قومی پالیسی اور فیصلہ سازوں کے لیے قو می سطح پر میری ٹائم شعور اور آگہی کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگی۔