ہنڈرڈ ملین ”آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ“ مہم ایک عملی کوشش ہے جس کا مقصد تمام نوجوان آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ ہوں
یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب دنیا بھر میںسکول سے باہر رہنے والا آخری بچہ سکول میں نہیں جاتا، سوشل ورکر مناہل غازی
تقریب میں صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت اور اپنے خطاب میں کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمارے بچے محفوظ ہوں گے تو ہمارے ملک کامستقبل محفوظ ہوگا۔ حکومت پنجاب بچوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
لاہور ( پ ر ) 100ملین ”آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ“ مہم عالمی سطع پر ایک ایسی دنیا کے لئے عملی اقدام کی کوشش ہے جہاں تمام نوجوان آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ ہوں۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کی مدد کرنا تاکہ وہ بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے ، بچوں کی مزدوری کے خاتمے ، اور تعلیم کو یقینی بنانے ، ناخواندگی ، غربت اور بھلائی کے لئے تشدد کے روئیے کو ختم کرنے کے لئے متحرک ہوسکیں۔ اس مہم کا ایک اور مقصد کسی بھی بچے کو خطرے میں نہیں ہونا چاہئے ،۔ جبری مشقت کے لئے کوئی بچہ پیدا نہیں ہونا چاہئے۔ اور کسی بھی بچے کو ان کے تعلیم کے حق اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے موقع سے انکار نہیں کیا جانا چاہئے۔ لیکن ابھی بھی 258 ملین بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ 152 ملین بچے ابھی بھی جبری مشقت کرتے ہیں ، ۔ 142 ملین بچے ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں نسلی مذہبی اور جنگی تنازعات ہیں جن کے پیدا کرنے میں ان کا کوئی حصہ نہیں تھا۔
100 ملین ”آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ“ مہم میں دنیا کے سب سے پسماندہ بچوں کی زندگی میں تبدیلی کے لئے young نوجوان کارکنوں کو اکٹھا کرنا مقصد ہے۔ تاکہ یہ سیاسی و غیر سیاسی نمائندوں ، نوجوان تنظیموں ، اساتذہ کی یونین ، ہر براعظم میں غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ، معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ اس مہم کا ہر براعظم کے ، 35 ممالک میں آغاز ہوچکا ہے۔
پاکستان میں اس سلسلے میں کام کو آگے بڑھایا جارہا ہے اس ضمن میں پاکستان کی ایک ہونہار بیٹی سوشل ورکر مناہل غازی نے جارڈن میں ہونے والی کانفرنس جس میں دنیا بھر سے نوبل انعام یافتہ، اور تعلیم کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے کے سامنے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ100 ملین ”آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ“ مہم میں ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب دنیا سکول سے باہر رہنے والا آخری بچہ سکول میں نہیں جاتا۔ گذشتہ دنوں اسی سلسلے میں لاہور میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک بڑی تقریب جس کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن بیور پنجاب نے گود تنظیم کے ساتھ مل کر کیا تھا میں ملک بھر کے نامور افراد جن میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال ،چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور سارہ احمد، معروف گلوکار و اداکار علی ظفر ، حسن خان ، سی پی لاہور بی اے ناصر ،یڈیشنل آئی جی پولیس ظفر اقبال، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن انعام وحیدگود کے ڈائریکٹر نذیر غازی ، مسرت مصباح کے علاوہ یونیسف کے نمائندوں ،کالجز یونیورسٹیز ،سکولوں ، سول سوسائٹی کے ساتھ عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنے عزم کا ظہار کیا۔
Home / City News / ہنڈرڈ ملین ”آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ“ مہم ایک عملی کوشش ہے جس کا مقصد تمام نوجوان آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ ہوں
Tags Child right city news Education ہنڈرڈ ملین ”آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ“ مہم ایک عملی کوشش ہے جس کا مقصد تمام نوجوان آزاد ، محفوظ اور تعلیم یافتہ ہوں
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …