Breaking News
Home / City News / جاپانی سفیر کنی نوری متسوڈا کا دورہ لاہور پریس کلب

جاپانی سفیر کنی نوری متسوڈا کا دورہ لاہور پریس کلب

_DSC0392_DSC0397
جاپانی سفیر کنی نوری متسوڈا کا دورہ لاہور پریس کلب
IMG_5196
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے جاپانی سفیر کنی نوری متسوڈا کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبرشپ دینے کا اعلان کیا
پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کنی نوری متسوڈا نے کہاہے پاک چین اکنامک کوریڈوردونوں ملکوں کا باہمی منصوبہ ہے لیکن جاپانی کمپنیاں اس سے جڑے ذیلی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔وہ لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ وہ میڈیاکے سفارتکاروں سے قریبی تعلقات کو قوموں کے درمیان رابطے بڑھانے کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں او ر ہانگ کانگ میں تعیناتی کے دوران انھیں وہاں کے پریس کلب کی رکنیت دی گی تھی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر جاپانی سفیر کنی نوری متسوڈا کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبرشپ دینے کا اعلان کیااوربعدازاں انھیں سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقار علی مہتو، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض، خزانچی سالک نواز ،ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، حسنین چوہدری اور قاسم رضانے معززمہمان کو لاہور پریس کلب آمدپر خوش آمدید کہا۔جاپانی سفیر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار اداکیاہے جاپان اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ ان کاکہناتھاکہ اگلے سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میںپاکستان سے صحافیوں، کاروباری افراد اور شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعوکیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان ،پاکستان میںزراعت ، تعلیم، صحت ، ٹرانسپورٹ اور بجلی کے شعبوں میں مختلف منصوبوں پر کام کررہاہے، اس کا دائرہ کار اب سپورٹس، کلچر اور میڈیاتک بڑھایاجارہاہے۔ان کا کہناتھاکہ لاہور علم وثقافت کا قدیم شہرہے،یہاں کی قدیم عمارات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور لاہورشہر اور لاہور کے شہری مجھے بہت پسند آئے ہیںخصوصا لاہور پریس کلب آکر مجھے جو اپنایت کا احساس ہورہاہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ انھوںنے مزید کہاکہ ہم صحافیوں کی ضروریات پر تحقیق کر رہے ہیں، ہم پاکستان کے تمام اہم محکموں سے رابطے میں ہیںاور جاپانی کمپنیاں لاہور میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور جاپان کے شہریوںکے دل ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کی بھرپومدد کی ہے۔لاہور پریس کلب کی جانب سے جاپانی ایمبیسیڈر کو اعزازی ممبرشپ اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *