برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس نے ملک میں 20 کروڑ پاو نڈز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پی آئی اے کا ایک جہاز بھی ابتدائی طور پر پبلک ،پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ موجودہ حکومت کے نیا پاکستان ہاو ¿سنگ پراجیکٹ سمیت رئیل اسٹیٹ کے دیگر شعبوں میں ساڑھے 14 کروڑ برطانوی پاو ¿نڈز کی سرمایہ کاری شامل ہے اور ٹیکسٹائل کا شعبہ بھی ان کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔یوکے پاک چیمبر آف کامرس کے صدر امجد خان اور سیکرٹری میاں وحیدالرحمٰن نے لاہور پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کو مالی بحران سے نکالنے میں بھر پور کوششیں کریں گے۔لاہور پریس کلب کے دورے کے دوران ان کا استقبال کلب کے صدر ارشد انصاری اور سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو نے کیا۔یوکے۔پاکستان چیمبر کے لیڈروں نے کہا کہ شائد یہ پہلا وفد ہے جو حکومت پاکستان کے وسائل استعمال کرنے کی بجائے اپنے اخراجات پر پاکستان کا دورہ کررہا ہے کیونکہ اس کا مقصد قومی خزانے پر بوجھ ڈالنا نہیں بلکہ ملک کو اقتصادی مشکلات سے نکالنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں برطانوی سرمایہ کاری کے لحاظ سے جن شعبوں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں پی آئی اے اور ہاو ¿سنگ سیکٹر کے علاوہ تعلیم اور صحت ،گلگت، بلتستان اور خیبر پختون خوا کے سیاحتی مراکز، کراچی سمیت بڑے شہروں میں حلال فوڈز کی ریسٹورنٹ چین اور ملیر کراچی میں فروٹ پراسسنگ پلانٹ جبکہ سیالکوٹ میں سرجیکل اور سپورٹس مصنوعات شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے چیمبر کے پلیٹ فارم سے 20 کروڑ پاو ¿نڈز کی سرمایہ کاری کے علاوہ برطانیہ سے دیگر سمایہ کار بھی کروڑں ڈالرز لگانے کو تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری میاں وحید الرحمٰن نے بتایا کہ چیمبر کے ارکان نے لاہور میں ارفا کریم آئی ٹی ٹاور میں پاکستانی سافٹ وئیر کمپنیوں کے نوجوان مالکان سے ملاقات کے دوران یہ خوشگوار حیرت محسوس کی کہ یہ کمپنیاں بین الاقوامی معیار کے لحاظ سے کسی طرح بھی یورپ اور امریکہ سے پیچھے نہیں ہیں جس کے بعد ان کمپنیوں میں فی کس 2 لاکھ پاو نڈز تک سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے انتظامی امور بہتر بنانے کے لئے چیمبر کے ڈائریکٹر سید سراج احمد مفت سافٹ وئر فراہم کریں گے جبکہ ایک جہاز کو پبلک،پرئیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے سلسلے میں پی آئی اے سے جو ابتدائی بات چیت ہوئی اس کے تحت مذکورہ جہاز کے انتظامی امور چیمبر کے پاس ہوں گے جبکہ آپریشنز کی ذمے داری پی آئی اے کی ہوگی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس بارے میں حتمی معاہدہ اس سال ستمبر یا اکتوبر میں طے پا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے جو تحفظات ہیں ان میں سر فہرست بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کا تحفظ ہے جبکہ ہم حکومت سے ریگولیشن کی بجائے فیسیلیٹیشن چاہتے ہیں تاکہ بیرونی سرمایہ کاری کا ماحول پیدا ہوسکے۔یوکے پاکستان چیمبر کے صدر امجد خان نے اس موقعے پر اعلان کیا کہ ان کا ادارہ لاہور پریس کلب سے بھی معاہدہ بھی کرے گا جس کے تحت کلب کے ممبران کی فلاح و بہبود اور صحافیوں کی تربیت کے منصوبے شامل ہوں گے اور اس معاہدے کی دستاویز پر اسی ماہ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے دورہ لندن کے دوران دستخط ہوں گے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز سے والہانہ محبت کا ثبوت 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہیں جبکہ یہ معاہدے دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ترغیب دینے کے حوالے سے سنگ میل کی حثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے لاہور پریس کلب کے رکن اظہر جاوید کو لائف ممبر شپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی چیمبر اور لاہور پریس کلب کے درمیان پل کا کرادار ادا کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقعے پرلاہور پریس کلب اور یوکے پاکستان چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں نے سوئینرز اور نیک خواہشات کا تبادلہ بھی کیا۔وفد میں یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اسد شاہ ،نائب صدر عاصم یو سف اور ڈائریکٹر خواجہ فیصل بھی شامل تھے۔
Home / City News / برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس کا ملک میں 20 کروڑ پاو نڈز کی سرمایہ کاری کا اعلان
Tags city news
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …