Breaking News
Home / City News / لاہور پریس کلب اور افری ۔ پاک پریس کلب (ساﺅتھ افریقہ) کے درمیان معاہدہ

لاہور پریس کلب اور افری ۔ پاک پریس کلب (ساﺅتھ افریقہ) کے درمیان معاہدہ

_DSC0559
لاہور پریس کلب اور افری ۔ پاک پریس کلب (ساﺅتھ افریقہ) کے درمیان معاہدہ
 
لاہور پریس کلب اور افری۔پاک پریس کلب (ساﺅتھ افریقہ) کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تحت ایک دوسرے کو جڑواں پریس کلب کا درجہ دیدیا گیا۔ اس بارے مفاہمتی یاداشت کے معاہدہ پر لاہور پریس کلب کی طرف سے سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو نے جبکہ افری۔پاک کلب کے صدر شاہد چوہان نے دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق دونوں کلبز وفود کے تبادلے کے علاوہ صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔تقریب میں افری۔ پاک پریس کلب کے نائب صدر اور نیلسن منڈیلا فاﺅنڈیشن کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی پرنس شہباز اور کلب کے سیکرٹری اطلاعات رانا فہیم شہزاد جبکہ لاہور پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی احمد رضا سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے پریس کلب کے معاہدے سے لاہور کے صحافیوں کو افریقی اخبارات کی نمائندگی اور افریقہ کے 52 ملکوں میں رہنے والے پاکستانی صحافیوں کو مقامی میڈیا اداروں سے وابستگی کی راہ بھی نکل سکے گی اور تعلیمی، صحافتی اور سیاحتی شعبوں میں ترقی کرنے کے بہترین مواقع ملے گے۔ پاک افری پریس کلب کے صدر شاہد چوہان نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب کے معزز ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے وہ اپنے عہدیداران کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کریں گے، دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے مشترکہ پروگرامز اور ایوارڈ شوز کیے جائیں گے۔انہوں نے لاہور پریس کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 50ہزار روپے بطور گفٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔لاہور پریس کلب کی جانب سے افری ۔پاک پریس کلب کے صدر شاہد چوہان اور نیلسن منڈیلا فاﺅنڈیشن کے نمائندے پرنس شہباز کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دینے کا اعلان بھی کیاگیا۔دونوں پریس کلبز کے درمیان معاہدہ کے لئے ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کی خصوصی کاوش بھی شامل ہے۔ 

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *