ایوان بالا اجلاس: فواد چوہدری کامعافی مانگنے سے انکار کردیا
جب اپوزیشن اور حکمران جماعت میں کسی بات پر سمجھوتہ نہ ہو تو چیئرمین کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے ، راجہ ظفر الحق
چیئرمین سینیٹ نے ہنگامی آرائی کے پیش نظر اجلاس جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک کیلئے ملتوی کردیا
اسلام آباد ( وائس آف اےشےا)سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بات نہ مانتے ہوئے اپوزیشن پر تنقید جاری رکھی ، قائد ایوان شبلی فراز سمیت دیگر وزرا ءمعافی مانگنے کا مشورہ دیتے رہے مگر فواد چوہدری نے اپوزیشن کے ساتھ مصالحت کرنے سے انکار کردیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے ہنگامی آرائی کے پیش نظر اجلاس جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں اس وقت ہنگامی آرائی شروع ہوگئی جب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت کے سینیٹرز کے بارے میں نازیبا اور بے بنیاد الزامات پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ فواد چوہدری جب سینیٹ میں تقریر کرنا چاہتے تھے تو سینیٹر مشاہد اللہ نے معافی کامطالبہ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کو ایوان میں معافی مانگنے کے لیے کہا مگر انہوںنے انکار کردیا ۔جس پر دونوں جانب سے فقرے بازی شروع ہوگئی ۔ چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے فواد چوہدری کو چیمبر میں طلب کرلیا ۔ جس کے بعد حکمران جماعت کے وزراءاور قائدایوان شبلی فراز فواد چوہدری کو معافی مانگنے پر راضی کرتے رہے۔پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان اورحکمران جماعت کے سینیٹر ز نے انہیں معافی مانگنے کا مشور ہ دیا ۔ پندرہ منٹ کے وقفے کے بعد جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ذومعنی الفاظ میںکہا کہ مجھے وضاحت پیش کرنے دیں تو پھر معافی مانگ لیں گے۔ جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا اور چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا تقاضہ کیا ۔ تاہم انہوںنے معافی مانگنے سے انکار کردیا تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس جمعہ تک کیلئے ملتوی کردیا۔