ایف بلاک کے ممبران میں فارم کی تقسیم کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا
لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے ایف بلاک کے 295 ممبران میں پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ فارم چوتھے روز بھی جاری کئے گئے ۔ آج بروز جمعہ تقسیم کے چوتھے مرحلہ میں روزنامہ جنگ، دی نیوز، روزنامہ آواز، جیو، روزنامہ وقت، روزنامہ جناح، روزنامہ پاکستان کے ایف بلاک کے معزز ممبران میں فارم تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، خزانچی ظہیر بابر، ممبران گورننگ باڈی شیر افضل بٹ، محسن علی، سینئر صحافی پرویز بشیر، عابد تہامی، آصف علی پوتا، امتیاز راشد، عطااللہ چوہدری، نعیم مصطفی، قاضی سعید، ضیاءاللہ خان نیازی، شفیق اعوان، محبوب ہراج، راجہ ریاض،اسلم چوہدری، انصار زاہد، ناصر غنی، ضمیر آفاقی، مجتبیٰ باجوہ،آصف بٹ، ارشد چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔ فارم وصول کرنے کے بعد معزز ممبران 100 روپے کے سٹامپ پیپر پر بیان حلفی ، شناختی کارڈ کی کاپی اور50 ہزار رپے کا بینک ڈرافٹ/ پے آرڈر بنام پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن بنوا کر 14 نومبر، بروز پیر سے 19 نومبر بروز ہفتہ تک ڈی جی پی آر آفس میں جمع کرائیں گے۔ ایف بلا ک کے ممبران میں فارم کی تقسیم روزانہ تین بجے سے پانچ بجے تک کلب آفس میں ہورہی ہے اور مرحلہ وار مختلف اداروں کے معزز ممبران کو ایک روز قبل کلب آفس سے ٹیلیفون کرکے مطلع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہا کہ موجودہ گورننگ باڈی نے انتھک محنت کرکے اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دیا ہے اور انشاءاللہ ہم اس سلسلے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پرممبران کا منہ میٹھا کرایا گیا۔ کل مورخہ 12 نومبر بروز ہفتہ تین بجے سے پانچ بجے تک روزنامہ سٹی 42، سٹی 42 نیوز، ڈان ، ڈان نیوز، رونامہ نئی بات، نیو نیوز، ڈیلی ٹائمزکے ممبران میں ایف بلاک کے فارم تقسیم کئے جائیں گے۔