Breaking News
Home / City News / لاہور پریس کلب کے پروگرام ” میری باتیں، میری یادیں” میں پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کی  یادیں‘ 

لاہور پریس کلب کے پروگرام ” میری باتیں، میری یادیں” میں پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کی  یادیں‘ 

لاہور پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے ساتھ سلسلہ گفتگو ” میری باتیں،میری یادیں” میں بزرگ صحافی استاد، ہیومن رائٹس کمیشن کے سابق چیئرمین اور پریس کلب کے لائف ممبر جناب پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن نے شرکت کی ۔تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے نا ئب صدر عبد المجید ساجد نے مہمان اعزاز کا تعارف کرایا ۔ ڈاکٹر مہدی حسن نے بطور صحافی اور بحیثیت استاد اپنے سفر کی یادیں تازہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلا آرٹیکل روزنامہ” امروز” میں شائع ہوا ، اس میں “میں “لفظ تین باراستعمال کیا گیا تھا۔ جب مجھے سمجھایا گیا کہ صحافت اپنی ذات کی نفی کرکے کی جاتی ہے تو پھر وہ دن آج کا دن صیغہ واحد متکلم (میں )دوبارہ استعمال نہیں کیا۔ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا کہ آج زندگی کے ہر شعبے میں انحطاط ہےlm اسی طرح جرنلزم کا معیار بھی ماضی جیسا نہیں رہا۔ مالکان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ادارے میں کام کرنے والے کارکنوں کی تربیت کا اہتمام کریں ۔ خبریں بیانات پر مشتمل نہیں ہونا چاہئں اسے خالصتا خبر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نصف صدی پر محیط سروس کے دوران بڑے بڑے نامور بیوروکریٹ اور سیاستدان میرے شاگرد رہے ہیں ۔میں نے حتی المقدور انکی رہنمائی کی انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سوسائٹی میں “برداشت”بہت کم رہ گئی ہے ہمیں رواداری سے کام لینے کی عادت کو بہر صورت اپنانا ہوگا۔ صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں نے ڈاکٹر مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی کم استاد ایسے گزرے ہیں جہنوں نے تین نسلوں کی تربیت کی ہو ، ڈاکٹر صاحب کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے وہ حد درجہ شفیق استاد رہے ہیں ان کے شاگرد وں کو ان کا شاگرد رہنے پر فخر ہے!تقریب سے شوکت علی ، یاسمین آفتاب کے علاوہ متعدد شرکاءنے اظہار خیال کیا۔ تقریب میں صدر پریس کلب محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، سیکرٹری شاداب ریاض، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی، خزانچی ظہیر احمد بابر، ممبران گورننگ باڈی رانا شہزاد، عمران شیخ، اسماعیل جھکڑ، جواد رضوی، فرقان الٰہی ، شیر افضل بٹ ، سینئر صحافی ضمیر آفاقی، شوکت علی، قائم نقوی، زوار حسین کامریڈ، احسان ناز، سرفراز کاشر بٹ، نعیم جاوید، زبیر ملک، نوشاد احمد، شعیب عزیز، ظہیر انجم، اقبال قریشی، جاوید سید، انوار قمر، یاسین مغل اور دیگر صحافیوںنے شرکت کی۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *