Breaking News
Home / Business / ترک ریسٹورانٹ کی معروف چین نے لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر اپنی پہلی برانچ کو عوام کے الناس کے لئے کھول دیا

ترک ریسٹورانٹ کی معروف چین نے لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر اپنی پہلی برانچ کو عوام کے الناس کے لئے کھول دیا

پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری اسلم بھٹی کے مطابق ترک سرمایہ کاری کے نتیجے میں پچاس ہزار سے زائد img_6252پاکستانیوں کو روزگار میسر آیا ہے
لاہور ( سٹی رپورٹر)پاک ترک بزنس ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے پاکستان میں ترکی کی مختلف کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جسے خوش آئند قرار دیا جانا چاہیے پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری اسلم بھٹی کے مطابق ترک سرمایہ کاری کے نتیجے میں پچاس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار میسر آیا ہے، ابھی حال ہی میں ترک ریسٹورانٹ کی معروف img_6277چین نے بھی لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر اپنی پہلی برانچ کو عوام کے الناس کے لیے اوپن کر دیا ہے جس میں ترکی کے راوئتی کھانے مناسب نرخوں پر مہیا کئے جارہے ہیں ترک فوڈ کے متوالوں کے لئے یہ ہوٹل کسی نعمت سے کم ثابت نہیں ہو گا کیونکہ یہاں پر آپ کو ترکی کی راوئتی مہمان نوازی اور بہترین کھانے انتہائی سلیقے سے پیش کئے جاتے ہیں ترک ریسٹورانٹ کے مالک مسٹر احمد ایک بازوق انسان اور ہوٹلز کے بزنس سے عرصہ دراز سے وابستہ ہیں ان کا ارادہ پاکستان کے ہر شہر میں ترک ریسٹورانٹ کھولنے کا ہے جس سے چائنہ کے بعد ترکی دنیا کا دوسرا ملک ہو گا جس کے ہوٹل پاکستان کے ہر بڑئے شہر میں ہوں گے اور ایک نیا کلچر وجود میں آئے گا اچھے کھانا کھانے کے شوقین عوام کے لئے ترکی کے روائتی کھانے کسی نعمت مرقبہ سے کم نہیں ہوں گے جو نہ صرف لذیذ ہیں بلکہ انکے نرخ بھی انتہائی مناسب ہیں ۔
ساوتھ ایشن کالمسٹ کونسل (ساک) کے چیندہ ممبران کے اعزاز میں ترک ریسٹورنٹ نے ایم ایم عالم روڈ پر اپنے نئے کھلنے والے ہوٹل میں ایک پر تکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا ہوٹل کے مالک مسٹر احمد کی محبت اور ترکی کے روائیتی کھانے نہ صرف بے حد لذیذ تھے بلکہ کسی قسم کی گرانی بھی محسوس نہیں ہوتی جبکہ تیز مصالحوں سے اجتناب کیا جاتا ہے جو ان کھانوں کی ایک الگ سے خوبی ہے۔ ساک کے چیندہ ممبران میں ضمیر آفاقی، چوہدری خادم حسین، اسلم جاوید ،ڈاکٹر اویس فاروقی،شہباز انور خان، تیمور حسن، عارف اقبال بھٹی،اسلم بھٹی ،میجر زکریا شامل تھے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *