Breaking News
Home / City News / پشاور میں دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید

پشاور میں دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید

پشاور: صوبہ خیبر پختوانخو اکے سب سے بڑے شہر پشاور کے علاقے دادو زئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو دیسی ساختہ بم پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کی زد میں پولیو ورکرز کی ٹیم آئی جبکہ دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے۔

گزشتہ روز بھی عمر کوٹ میں مرزا برج تعلقہ پتھورو کے قریب مرزا محمد حسن کا رہائشی گل محمد مرزا اپنی ٹیم کے ارکان کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے جارہا تھا کہ آریسر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

2016 میں پولیو کے کیسز میں 62 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ممالک میں ہوتا ہے، جہاں پولیو وائرس پایا جاتا ہے،اس کے علاوہ نائیجیریا اور افغانستان میں بھی یہ وائرس اب تک موجود ہے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *