Breaking News
Home / City News / فر ینڈز آف کشمیر کے زیر اہتما م مال روڈ پر”قیام امن“ اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظاہرہ

فر ینڈز آف کشمیر کے زیر اہتما م مال روڈ پر”قیام امن“ اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظاہرہ

مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلقرکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی
لاہور ( سٹی پریس رپوٹر ) بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں ،قتل عام اور نظر بندیوں کے خلاف فر ینڈز آف کشمیر کے زیر اہتما م مال روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ مظاہر ین نے کشمیر میں ”قیام امن“ کیلئے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ”امن“ کیلئے نعر نے بازی بھی کی گئی ۔ مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلقرکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مظاہر ین سے خطاب کر تے ہوئے نعمان السلام،جواد عباسی ،محسن علی ، ،عبد الحفیظ آزاد ، اکرام خان ودیگر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت مذاکرات کا راستہ اختیار کر یں اور مذ اکراتی عمل میں کشمیر یوں کو بھی شامل کیا جائے ۔مقر رین نے جنگ کی باتیں کرنے اور بلا واسطہ جنگ کے مد دگاروں کی پرزو ر مذمت کر تے ہوئے پاکستان اور بھار ت کے تر قی پسند عوام سے مطا لبہ کیا کہ وہ آگے بڑھ کر کشمیر یوں کا ساتھ دیں اور سیز فائر لائن پر جاری جنگی جنون کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریںکیو نکہ کشمیر ی عوام خطہ میں امن وسلا متی چاہتے ہیں ۔ مقر رین نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ،مشیر خارجہ سرتاج عز یز اور اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جا نب سے اقوام متحدہ ودیگر عا لمی فور مز پر کشمیر یوں کی آواز بلند کرنے کے اقد ام کو سر اہا اور کشمیریوں کے حق میں متفقہ قر ار دار منظور کر نے پر پاکستانی پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *