Breaking News
Home / City News / محرم الحرام کا چاند نظر آگیا,نئے اسلامی سال 1438 ہجری کا آغاز ہوگیا

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا,نئے اسلامی سال 1438 ہجری کا آغاز ہوگیا

کراچی : محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد نئے اسلامی سال 1438 ہجری کا آغاز ہوگیا۔

نئے اسلامی سال کے پہلے مہنے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس  صدارت کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے کی۔

شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے کیا۔ مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یکم محرم الحرام 3 اکتوبر کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ نئے اسلامی سال کے پہلے روز یعنی یکم محرم الحرام (2اکتوبر) کو حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت ہے جبکہ حضرت امام حسین ؓ اور اہلبیت کا یوم شہادت یعنی یوم عاشور 10 محرم الحرام (12 اکتوبر 2016) کو بروز بدھ ہوگا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *