متحدہ قومی موومنٹ لندن کی جانب سے پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ’غداری‘ کے جرم میں فاروق ستار کو جماعت کی بنیادی رکنیت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’فاروق ستارکو باربار غداری کا اعادہ کرنے کے جرم‘ میں پارٹی سے فارغ کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کی ویب سائٹ کے مطابق ’متحدہ قومی موومنٹ کے انتہائی سینیئر اراکین مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا، واسع جلیل اور محمد اشفاق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب کنوینر ندیم نصرت کے سوا کوئی اورنہیں ہے اور فاروق ستارکو ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔‘جماعت کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فاروق ستار اب ایم کیو ایم کی جانب سے متعین کردہ پارلیمانی لیڈر نہیں رہے لہٰذا تمام ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی پالیسی کے خلاف اقدامات پر احتجاجاً استعفیٰ دینے میں آزاد ہیں۔بیان میں متحدہ کے منتخب اراکینِ پارلیمان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ارکان سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی، منتخب ایوانوں کی رکنیت سے فی الفور استعفیٰ دے دیں جو منتخب ارکان کنوینر کے حکم پر استعفیٰ نہیں دیں گے عوامی سطح پر ان کا سوشل بائیکاٹ کیاجائے گا۔‘جماعت کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی پریس ریلیز میں جماعت کے منتخب نمائندوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ’جو منتخب نمائندہ، کنوینر ندیم نصرت کے حکم کو نہیں مانے گا مستقبل میں ان کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔‘
Tags city news mqm farooq satar
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …