ممبر پارلیمنٹ پنجاب اور سی آرایم چلڈرن کلب کے بچوں کے مابین ایک فکری مباحثہ
بچوں کے مسائل کے حل اور قانون سازی کے لئے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھائی جائے گی ممبران پارلینمٹرین پنجاب
لاہور (پ ر )سی آر ایم چلڈرن کلب کے بچوں اور پارلیمینٹرین کے مابین ایک مباحثے کا انعقاد ’چائلڈ رائٹ مومنٹ پنچاب‘(سی آرایم) نے ایک مقامی ہوٹل میں کیا جس میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کہ جبکہ پارلیمنٹرین میں سے ایم پی ائے نوشین حامد ،سعدیہ سہیل ڈاکٹر عالیہ آفتاب اور ارم باوجوہ نے مباحثے میں حصہ لیا اس مباحثے کا مقصد بچوں کے اندر سوال اٹھانے اور اپنے حقوق جاننے کے ساتھ ان کا حل اپنے منتخب نمائندوں سے مانگنے کا شعور اجاگر کرنا تھا بچوں نے پنجاب اسمبلی کی ممبران سے اپنے حقوق ،تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں کی فراہمی پر بات کی جبکہ کم عمری کی شادیاں اور اس کے نقصانات بھی زیر بحث آئے اس کے ساتھ بچوں نے بتایا کہ وہ جن علاقوں میں رہتے ہیں وہاں کے مسائل کیا ہیں اور انہیں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی ممبران نے بچوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہیں اس امر کا یقین دلایا کہ جن امور میں قانون سازی کی ضرورت ہے اس پر ہم اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھائیں گے اور جن مسائل کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے انہیں حل کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی ۔ سی آر ایم کی فوکل پرسن ثنا خواجہ نے کہا کہ آج کے اس سیشن سے ہمیں کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ آج کے بچے اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے کا سلیقہ جاننے لگے ہیں اور پنجاب اسمبلی کی ممبران کو بھی اس بات کا ادراک ہے کہ ہمارئے آج کے بچوں کے مسائل کیا اور انہیں حل کیسے کرنا ہے۔
Tags children news city news
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …