Breaking News
Home / City News / حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

منور علی شاہد ( بیورو چیف جرمنی). فن و موسیقی کی ایک تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ثقلین سیدہ سفیر پاکستان نے ” پاکستان کے تشخص” کو اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وطن عزیز کو ایسے بے شمار افراد سے نوازا ہے جو مختلف صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنے فن کا لوہا دنیا میں منواتے رہتے ہیں ۔برلن میں پاکستان کے سفارت خانہ کے زیر اہتمام “پاکستان ہاؤس برلن” میں فنون لطیفہ سے متعلق” کلرز آف پاکستان ” نام سے منعقدہ ایک تقریب میں شاملین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محترمہ نے کہا کہ ہم اس طرح کے فنون و لطیفہ فورم کے ذریعے تقریبات کا انعقاد کرکے بین الاقوامی سامعین اور قدر دانوں کے سامنے پاکستانی ثقافتی ورثہ پیش کرکے نہ صرف پاکستان کا تشخص بہتر کر سکتے ہیں بلکہ متعدد منسوب غلط آراء کا بھی تدراک کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پیش کئے گئے روایتی ٹرک آرٹ پر مبنی فن پاروں کو شرکاء نے انتہائی دلچسپی سے دیکھا اور بہت محفوظ ہوئے ۔ تقریب میں معروف ستار نواز استاد شریف خان اور ان کے جرمن ساتھیوں نے موسیقی کی خوبصورت دھنیں بکھیر کر سماں باندھا ۔اسی طرح پاکستانی رقاص عدنان جہانگیر کے کتھک ڈانس کو تمام احباب نے بہت سراہا ۔ فنون و لطیفہ سے متعلق اس شاندار تقریب میں سفارتکاروں کے علاوہ طلباء اور مقامی جرمن باشندوں نے بھی شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے ۔ پاکستانی سفیر کی جانب سے ایسی تقریبات کے گاہے بگاہے منعقد کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پاکستان کی روایتی ریفریشمنٹ سے کی گئی جس میں پکوڑے سموسے شامل تھے

 

 

About Daily City Press

Check Also

ہوم نیٹ پاکستان کا گارمنٹس اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے غیر رسمی کارکنوں کے انسانی حقوق اجاگر کرنے کے حوالے سے میڈیا بریفنگ

ہوم نیٹ پاکستان کا گارمنٹس اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے غیر رسمی کارکنوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *