گود کے زیر اہتمام قدیم مقامی باشندوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقادکیا گیا
اس عالمی دن کا مقصد دنیا بھر میں مقامی باشندوں کے حقوق کو یقینی بنانا اور ممالک اور ان کے شہریوں اور متعلقہ علاقوں کے قدیم افراد درمیان معاہدوں کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے
سماجی تنظیم ”گود کے زیر اہتمام ایچ آر سی پی کے آڈیٹوریم میں قدیم مقامی باشندوں کے بین الاقوامی دن”انٹرنیشنل ڈے آف دی ورلڈ انڈیجینس پیپل“ کی،مناسبت سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا اس عالمی دن کا مقصد دنیا بھر میں مقامی باشندوں کے حقوق کو یقینی بنانا اور ممالک اور ان کے شہریوں اور متعلقہ علاقوں کے قدیم افراد اور قبائل کے درمیان معاہدوں اور دوسرے انتظامات کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے ذریعے ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کا پیغام بھی دیا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دسمبر 1994ء میں کیا گیا تھا۔ تمام ممالک مل کر اس دن کا پیغام اپنے اپنے عوام کو دینے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ قدیم مقامی باشندوں کے حقوق کے بارے میں انہیں علم ہو۔ 2016 کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی دو ہزار 680 زبانیں خطرے میں ہیں۔ انہیں باقی رکھنے کیلئے ضروری ہے حکومتیں اپنے اپنے قدیم مقامی باشندوں کی حفاظت کریں۔
سیمینار میں، گود“ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نذیر احمد غازی نے گود کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے ا کی دن کی اہمیت اور فادیت پر روژنی ڈالی جبکہ دیگر مقریرین میں یوسف پنجابی، لیاقت علی ایڈوکیٹ،میڈیم نسیمہ ملک،اقبال قیصر،ضمیر آفاقی نے اس دن کی اہمت اور مقامی باشندوں کے مسائل کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیگر شہریوں کی طرح دھرتی سے جڑے مقامی باشندوں کا بھی حق ہے کہ وہ اپنی زندگی کو بھر پور طریقے سے اپنے بنیادی حقوق کے ساتھ گزاریں۔مقریرین نے کہا کہ مقامی باشندے اپنی قدیم روایات کے مطابق ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مستقل پتے نہ ہونے کی وجہ سے ان کے شناختی کارڈ کے اجراء میں مشکل پیش آتی ہے جس کی وجہ سے اپنے حقوق سے محروم ہونے کے ساتھ ووٹ بھی نہیں ڈال سکتے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ ان کی درست مردم شماری کے لئے ان کے شناختی بنائے،بچوں کے ب فارم بنائے جائیں تاکہ وہ سکول میں داخلہ لے سکیں،مقرر ین نے یہ بھی کہا کہ ان کے بچون کے لئے الگ تعلیمی ادارے بنائے جائیں اور شاخت اور گھر سے محروم ان لاکھوں پاکستانیوں کو شناخت، تعلیم،صحت اور رہاش کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔مقررین نے سماجی تنظیم گود کے سی ای او نذیر غازی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی افراد کے بارے سیمینار کا انعقاد کر کے ان کے مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کے مسائل کے حل اور معاشرتی حوالے سے پائی جانے والی تفریق کو کم کر نا بہت بڑ ا کام ہے۔
اس سیمینار میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں، خواتین و بچوں نے شرکت کی مہمانوں کے لئے کھانے کے انتظام کے ساتھ پپٹ شو اور میوزک اور صوفی گائیکی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صوفی فنکاروں استاد یاسین،توفیق علی خان،راحیلہ خان نے صوفی کلام سنا کر حاضرین سے داد وصول کی۔ سیمنار میں صحافتی، سیاسی و حکومتی شخصیات کے علاوہ لیبرتنظیموں و این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔