مانچسٹر کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت کامران عطا خان کے والد صاحب کی آخری رسومات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت
لاہور, پاکستانی نژاد برطانیوی شہری مانچسٹر کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت کامران عطا خان اور عثمان عطاء خان کے والد محترم عطا ء اللہ خان جو کہ قضائے الہی سے وفات پا گئے تھے ان کی آخری رسومات ان گھر واقع ایڈن سٹی ڈیفنس لاہور کی مقامی مسجد میں ادا کر دی گئ۔
کامران عطا خان کے گھر ان سے تعزیت اور دعا کے لئے گورنر پنجاب سردار سلیم اور مانچسٹر کے معروف بزنس میں سردار ظہور کی خصوصی شرکت۔
جبکہ عطاء اللہ خان مرحوم کی نماز جنازہ میں ملک کی معروف کاروباری ،سیاسی ،سماجی و صحافتی شخصیات جن میں معروف سماجی شخصیت شاہدقادر،لکی ایرانی سرکس کے اونر امجد فرزند،یوکے کے ایجوکیشن سفیر شہباز علی ملک،مسلم لیگ کے مرکزی راہنمااشتیاق لون،حافظ ا میر علی، ایڈیشنل جج فیصل احمد ،بزنس مین عامر قریشی،شیر علی گجر،یاسر بٹ ،ڈی ایس پی دانش معروف صحافی ضمیر آفاقی، ڈرامہ نگار خلیل الرحمن، قمر،معروف ایڈوکیٹ صدیق اظہر اور کامران ابرار کے علاوہ اہل علاقہ سے کثیر تعداد افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے لئے دعائےخیر ادا،کی اور اس موقع پر کامران عطاء خان اور عثمان عطاء خان کے ساتھ گہرے رنج و،غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی۔قل خوانی آج بعد از،ظہر ان کی رہاش گاہ کے قریب جامع مسجد میں ادا کی گی۔