اپرچونیٹی کلب، وفاقی وزارت انسانی حقوق اور وائز کے زیر اہتمام ینگ لیڈرز سمٹ کا انعقاد
اپرچونیٹی کلب ، وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام ینگ لیڈرز سمٹ، نوجوانوں میں ایوارڈ تقسیم ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ ، لبنیٰ منصور، فرزانہ شاہد، ڈاکٹر عابدہ، روزی رضوی، بشریٰ خالق، احسن کامرے و دیگر کا خطاب
لاہور،نوجوانوں کے عالمی دن اور یوم آزادی کی مناسبت سے اپرچونیٹی کلب اور وفاقی وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام ، وائز کے تعاون سے، ’ٹی ایم یو سی‘ میں ینگ لیڈرز سمٹ 3.0کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی سماجی خدمت کے اعتراف میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ، وزارت انسانی حقوق کی ریجنل ڈائریکٹر لبنیٰ منصور، ہیومن رائٹس چیئر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، رجسٹرار بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی فرزانہ شاہد، کنوینر سٹوڈنٹ لائزن کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس سیدہ روزی رضوی، سربراہ اپر چونیٹی کلب احسن کامرے، پروگرام منیجر وائز آمنہ افضل، محمد اسد مختار، صوفیہ وڑائچ، ڈیانا ایوارڈ یافتہ رائنہ خان برکی، گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر فرحان ایوب، شائزہ ماجد، ثنا خان و دیگر نے خطاب کیا۔ گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کو یوتھ آئیکون، ینگ لیڈر اور ایمرجنگ لیڈر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مقررین اور شرکا نے اپرچونیٹی کلب کی اس کاوش کو سراہا۔ سمٹ کے آرگنائزر احسن کامرے نے کہا کہ ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں، اس گھٹن زدہ ماحول میں بھی اپنی مدد آپ کے تحت ملک و قوم کیلئے کام کر رہے ہیں، ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ سب ملکر پاکستان کیلئے کام کریں۔ تقریب کے اختتام پر کلچرل پرفارمنس ہوئی جس میں ملکی ثقافت کو دھنوں کے ذریعے پیش کیا گیا۔