لاہور ,لاہور کی پنجابی ادبی اور سماجی شخصیت بیا جی کی تنظیم، ویہڑہ، کے زیر اہتمام مانچسٹر سے آئی معروف شاعرہ فائقہ گل صاحبزادہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور کی ادبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔سلیم طاہر صاحب کی , صدارت اور منشا قاضی صاحب کی نظامت میں تمام شعراء جن میں ثقلین جعفری،ساجد ملک،شاہد بٹ،وحید چغتائی،اغا جی،شاھین زہدی،فرح خان،اقبال شاہد،فرحان یوسف،ڈاکٹر اشرف نظامی،وحید اعوان،شیراز نقوی،وحید ناز،عدنان خالد،ناھید اقرار،زرقا فاطمہ،روبینہ طالب،امل صاحب زادہ نے اپنا اپنا کلام سنایا ۔اخر میں فائقہ گل صاحبزادہ جو مانچسٹر میں رہیتی ہیں اپنا کلام سنا کر حاضرین سے داد وصول کی ۔فائقہ گل صرف شاعرہ ہی نہیں بلکہ براڈ کاسٹر اور ہوسٹ بھی ہیں۔فیشن ڈیزائنر ،کالم نویس بھی ہیں،اور پاکستان سے آئے تمام ادبی شخصیات کےلیے ادبی محافل کا اہتمام کرتی ہیں۔غزل اور نظم میں طبع آزمائی کر رہی ہیں۔انکی شاعری کی پہلی کتاب اشاعت کے مراحل میں ہے۔فائقہ گل صاحبزادہ ہمایوں صاحبزادہ کی شریک حیات ہیں جو خود بھی ایک جانی مانی شخصیت ہیں۔
Home / City News / پنجابی ادبی اور سماجی شخصیت بیا جی کی تنظیم، ویہڑہ، کے زیر اہتمام معروف شاعرہ فائقہ گل صاحبزادہ کے اعزاز میں ایک تقریب
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …