Breaking News
Home / City News / پنجاب میں مقامی حکومتوں کے قیام بارے آئین کا عدم اطلاق قابل افسوس ہے۔ سیکریٹریٹ “شاہ حسین”

پنجاب میں مقامی حکومتوں کے قیام بارے آئین کا عدم اطلاق قابل افسوس ہے۔ سیکریٹریٹ “شاہ حسین”

پنجاب میں مقامی حکومتوں کے قیام بارے آئین کا عدم اطلاق قابل افسوس ہے۔ سیکریٹریٹ “شاہ حسین”


نئی منتخب حکومت فوری طور پر مقامی حکومتوں کے انتخابات کا فوری اعلان کرے۔ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے آخری انتخابات 2015 میں منعقد ہوئے تھے۔ ٹیم سیکریٹریٹ “شاہ حسین” ریجنل نیٹ ورک نے مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے ایڈووکیسی مہم کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹریٹ میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر تینوں صوبوں میں مقامی حکومتیں قائم ہو گئیں ہیں جبکہ بدقسمتی سے پنجاب میں مقامی حکومتی ادارے منتخب قیادت کی بجائے سرکاری اہلکاروں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ ملک میں منتخب لوکل گورنمنٹ کا قیام آئین پاکستان کے آرٹیکل 7، 32 اور 140A کے ذریعے آئینی پابندی ہے مگر صوبہ پنجاب اس آئینی حق سے گزشتہ کئی سالوں محروم ہےحالانکہ ملک کے تینوں صوبوں میں منتخب مقامی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔ پنجاب حکومت کے حال ہی میں ڈسٹرکٹ کورآرڈینشن کمیٹیوں کے ذریعے مقامی گوریننس قائم کرکے مقامی حکومتوں کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ خصوصی اجلاس میں سیکریٹریٹ “شاہ حسین” نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت مناسب ترامیم سامنے لائے جن میں اختیارات اور فرائض میں وسعت، نمائندگی کی شرح میں آبادی کے تناسب سے اضافہ اور مالیاتی خود مختاری کو یقینی بنانا شامل ہو نیز عوام کی براہ راست شراکت داری کو قانونی شکل دی جائے۔ مقامی ضروریات کی نشاندہی اور خدمات کی بنیادی سطح پر فراہمی ایسے کام ہو سکتے ہیں جو مقامی آبادی کی عملی شراکت سے بہتر نتائج دے سکیں تاہم اس شراکت کو قانونی شکل میں تحفظ ضروری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قانون کی مطابقت میں لوکل گورنمنٹ تشکیل دی جائیں اور جلد نئے انتخابات کرائے جائیں اگر قانون میں ترامیم لانی ضروری ہیں تو نئے بجٹ اجلاس سے قبل لائی جائیں۔ مطالبے میں مزید کہا گیا کہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے کی جانے والی ترامیم اور قانون سازی سے پہلے لوکل گورننس،پر کام کرنے والی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی تجاویز لی جائیں۔ اجلاس میں لاہور سے ساجد علی، شہزاد حیدرخان، ننکانہ صاحب سے افشاں نازلی، گوجرانوالہ سے خرم شہزاد احمد، شیخوپورہ رخسانہ ارشد، منڈی بہاؤالدین سے شہناز رفیق، حافظ آباد سے نذر حسین نے شرکت کی

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *