Breaking News
Home / City News / پاکستان جرمنی کے ساتھ کاروباری روابط بڑھانے کا خواہش مند ہے: سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان جرمنی کے ساتھ کاروباری روابط بڑھانے کا خواہش مند ہے: سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان جرمنی کے ساتھ کاروباری روابط بڑھانے کا خواہش مند ہے: سفیر ثقلین سیدہ

 


منور علی شاہد بیورو (چیف جرمنی) ۔معروف کمیونٹی ممبر اور بزنس مین سید خرم شاہ کی قیادت میں تعمیرات، پرنٹنگ، رئیل اسٹیٹ وغیرہ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے جرمن اور یورپی تاجروں کے ایک گروپ نے آج سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر پاکستان ثقلین سیدہ سے ملاقات کی۔ دور,  ملاقات سفیر پاکستان نے وفد کے اراکین کو پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر محترمہ سفیر نے پاکستان سے ہنر مند اور نیم ہنر مند لیبر کی جرمن کمپنیوں میں نقل وحرکت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کو فائدہ ہو۔اس موقع پر یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ پاکستان قابل تجنید توانائی ، آئی ٹی، پیکیچنگ اور سروس سیکٹر جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ایک امید افزاء صلاحیت کا مالک ہے ۔ملاقات کے دوران جرمن کمپنیوں نے پاکستان کے بعض شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی جس پر سفیر پاکستان نے انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ دورے کے دوران پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبوں میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز میں دفاتر قائم کرنے کا جائزہ لیا جاسکے ۔ دوران ملاقات .جرمن وفد اراکین کو حکومت کی قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار بارے بھی آگاہی دی نیز سفارت خانے کی جانب سے بھی ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی.

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *