Breaking News
Home / City News / لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا سمیت متعدد رہنما و کارکنان گرفتار

لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا سمیت متعدد رہنما و کارکنان گرفتار

لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا سمیت متعدد رہنما و کارکنان گرفتار

لاہور،لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سردار لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں رہنماؤں کو لاہور سے گرفتار کیا۔لطیف کھوسہ کے بیٹے نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کو لاہور سے پولیس نے گرفتار کیاانہوں نے کہا کہ احتجاج سے قبل ہی پولیس نے صدر گول چکر سے والد لطیف کھوسہ کو گرفتار کیا۔سلمان اکرم راجا کو پولیس نے اچھرہ مین روڈ پراحتجاج کے دوران گرفتار کیااسی طرح تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا۔جن اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ان میں بیرسٹر طیب راشد سندھو، اویس عمر ورک اور سرفراز احمد ڈوگر شامل ہ یہ اراکین انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لاہور میں شیڈول احتجاج میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ایم پی ایز کو کارکنوں سمیت سگیاں پل پر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے آٹھ کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *